نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    وہ اہلِ درد جو غم کو شعار کرتے ہیں ۔ جاوید احمد غامدی

    حضرت، مردود تو ہم نے بھی نہیں کیا۔ یکسر نہیں کیا۔ بلکہ یوں ہے کہ غامدی صاحب کے افکار سے متاثر بھی خاصا ہوا ہوں۔ ان کے تبحر پہ رشک بھی آتا ہے۔ بات صرف اتنی سی تھی کہ ان کا طرزِ کلام اور ادبی اسلوب میرے دل کو بھاتا نہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ سننے پڑھنے کی نوبت نہ آئے۔
  2. راحیل فاروق

    وہ اہلِ درد جو غم کو شعار کرتے ہیں ۔ جاوید احمد غامدی

    دل آزاری کیسی، بندہ پرور؟ یہ تو گپ شپ ہے۔ آپ بھلا کیوں دل دکھائیں گے ہمارا؟ بات چیت سے ذہن کے وہ دریچے وا ہو جاتے ہیں جن پر ہماری کبھی نظر ہی نہیں پڑی ہوتی۔ مجھے آپ کا ناسخؔانہ طرزِ تنقید پیارا لگا۔ تبھی چھیڑ لیا۔ خوش رہیے۔
  3. راحیل فاروق

    وہ اہلِ درد جو غم کو شعار کرتے ہیں ۔ جاوید احمد غامدی

    اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا لڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں! اب یہ مت پوچھیے گا کہ کون لڑتے ہیں۔ ہم یا آپ؟ شعر کا مزہ کرکرا ہو جائے گا اور فاعل بھی شاید مزید محذوف رہنے کی ذلت گوارا نہ کرے! اور شعر دہم میں وسیع القلبی کی تعلی تو یقیناً نہیں، زمانے کی کورسوادی کا شکوہ البتہ ہو سکتا ہے۔...
  4. راحیل فاروق

    باؤ جی میں اک عرض کراں

    آداب، صاحبو! بہت دنوں کے بعد محفل کا منہ دیکھنا نصیب ہوا۔ آتے ہی اندھا دھند فیس بک سے دخول کیا مگر پھر ٹھٹک گیا۔ خیال ہوا کہ آج شاید معمول سے زیادہ قبیح حرکت سرزد ہو گئی۔ وہ بھی آن لائن۔ یار دوست کیا سوچیں گے۔ نہایت ندامت ہوئی۔ استغفار کا تو میں بچپن سے دھنی ہو۔ فوراً آف لائن ہو کے اللہ میاں سے...
  5. راحیل فاروق

    الفت کے گنہگار تجھے یاد کریں ہیں - مرثیہ عمران شاہدؔ

    عمران شاہدؔ مرحوم دیپالپور کے ایک نوجوان شاعر تھے۔ 10 مارچ 2014ء کو کینسر سے وفات پائی۔ موصوف کی ایک نہایت عمدہ غزل "سب بے خود و ہشیار مجھے یاد کریں گے" کا جواب اس مرثیہ کی صورت میں ہم نے دینے کی کوشش کی ہے۔ سچ کہتے تھے تم، پیارے بھائی!
  6. راحیل فاروق

    آج کا بلاگ - آپ کے بلاگ پر نئی پوسٹ کا اقتباس!

    غالب کے ایک حسبِ دستور غلط سمجھے گئے شعر کے معانی۔۔۔۔ ترے سروِ قامت سے اک قدِ آدم!
  7. راحیل فاروق

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    قبلہ،آپ لوگ بھی سوچتے ہوں گے کہ شعر فہمئِ عالمِ بالا معلوم شد۔ کل خدا جانے کس ترنگ میں کیا کچھ بکتا چلا گیا۔ چوں قضا آید طبیب ابلہ شود۔ شارح کی کیا مجال ہے۔ حسان بھائی، اس رباعی میں مہر گسل سے مراد محبت شکن و الفت نا شناس محبوب ہی مراد ہے۔ خورشید سوزی کا مفہوم ازحد غیر موزوں ہو گا کیونکہ پوری...
  8. راحیل فاروق

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آپ اردو اور فارسی شاعری کی اس روایت سے واقف ہوں گے جس کے تحت محبوب کے چہرے کو چاند یا سورج سے تشبیہ دی جاتی ہے یا استعارتاً چاند سورج ہی قرار دے دیا جاتا ہے۔ وجہِ تشبیہ محبوب کے رخِ زیبا کا نور یا چمک دمک ہوتی ہے۔ اہلِ فارس اس مطلب کے اظہار کے لیے تاب یا تابش کے سے الفاظ بھی استعمال کرتے ہیں جن...
  9. راحیل فاروق

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    حضور، شاعر کا نام تو ہمیں بھی معلوم نہیں مگر مصرعِ ثانی یوں ہے: مَباد آبِ حیاتت دہد بجائے شراب!
  10. راحیل فاروق

    زبانِ اردو اور غلط العوام / غلط العام کی بیجا بحثیں

    قبلہ، آپ نے جلد بازی کی۔ میں نے کچھ ایسا عرض نہیں کیا۔ میں تو صرف اس دم بدم متغیر صورتِ حال کی جانب اشارہ کرنا چاہ رہا تھا جو ہمارے ہاں ان دونوں لسانیاتی سطحوں پر موجود ہے۔ انگریزی ہرگز مشار الیہ نہیں۔ بلکہ مراد ایک طرف اس املغم سے ہے جو اردو اور انگریزی کا آمیزہ ہے اور دوسری طرف اس مرقع سے جو...
  11. راحیل فاروق

    زبانِ اردو اور غلط العوام / غلط العام کی بیجا بحثیں

    حضور، جہاں تک میں آپ لوگوں کی گفتگو سمجھ پایا ہوں، آپ چند اہم نکات کو نہایت بری طرح نظر انداز کر رہے ہیں۔ زبان کا کسی دوسری زبان سے متاثر ہونا دو واضح اسالیب پر ہو سکتا ہے۔ ایک یہ کہ اثر پزیر زبان ذخیرہءِ الفاظ، محاورات، اور اسلوبِ کلام وغیرہ میں اثر قبول کرے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اثر انداز زبان...
  12. راحیل فاروق

    حضور آج کل تو بہت مصروف ہوں. روغنِ گل بھینس کے انڈے سے نکال کر آپ کی اصلاح بھی جلد کر دوں گا،...

    حضور آج کل تو بہت مصروف ہوں. روغنِ گل بھینس کے انڈے سے نکال کر آپ کی اصلاح بھی جلد کر دوں گا، انشاء اللہ!
  13. راحیل فاروق

    ساتویں سالگرہ محفلِ مشاعرہ 10 جولائی 2012

    السلامُ علیکم، احباب۔ مدعو کرنے کا نہایت شکریہ۔ ایک غزل آپ سب کے ذوق کی نذر! ہونے والی ہے بزمِ نو آغاز بج اٹھے ہیں سبھی سنے ہوئے ساز عشق اکیسویں صدی میں ہے وہی راہیں، وہی نشیب و فراز اس نے پھر سنگِ آستاں بدلا ہم نے رکھ دی وہی جبینِ نیاز دور تھا ہر کسی سے ہر کوئی دی کسی نے قریب سے آواز...
  14. راحیل فاروق

    نہیں گر سر و برگِ ادراکِ معنیٰ /تماشائے نیرنگِ صورت سلامت

    نہیں گر سر و برگِ ادراکِ معنیٰ /تماشائے نیرنگِ صورت سلامت
  15. راحیل فاروق

    حضور، دعوت کے لیے سراپا سپاس ہوں. اللہ نے چاہا تو ضرور شریک ہوں گا.

    حضور، دعوت کے لیے سراپا سپاس ہوں. اللہ نے چاہا تو ضرور شریک ہوں گا.
  16. راحیل فاروق

    تم مجھے بھول جاؤ گے صاحب؟

    شکریہ مزمل صاحب۔ اللہ آپ کو خوش رکھے، آباد رکھے!
  17. راحیل فاروق

    تم مجھے بھول جاؤ گے صاحب؟

    آداب عرض ہیں، محبی! گو میں رہا رہینِ ستم ہائے روزگار لیکن ترے خیال سے غافل نہیں رہا خوش قسمتی سے آج فراغت تھی۔ ورنہ ستم ہائے روزگار نے اس قدر نیم جاں کر کے رکھ دیا ہے کہ جمالیاتی اور روحانی لطائف تک کا بار نہیں اٹھایا جاتا۔ آپ کو معلوم ہے کہ چند دن پہلے تک میں بیروزگاری میں دھت گھر ہی پہ موجود...
  18. راحیل فاروق

    دل میں ہے دوست کا مکان بھلا

    دل میں ہے دوست کا مکان بھلا کون چھوئے یہ آسمان بھلا ؟ تیرے قدموں کی خاک چھو جاؤں اتنی ہو سکتی ہے اڑان بھلا ؟ حسن بھی تو ہے، عشق بھی تو ہے اتنی ہی ہے یہ داستان بھلا ؟ دل کی دنیا میں ہو سکون اگر دو جہانوں سے یہ جہان بھلا میرے دل سے بڑی نہیں دنیا کون دے گا...
  19. راحیل فاروق

    تم مجھے بھول جاؤ گے صاحب؟

    حضور، پسندیدگی کا نہایت شکریہ۔ شعرِ مذکور کی شانِ نزول میری جانِ فضول ہی ہے۔ میں درحقیقت خود کو ایک نہایت شریف آدمی جانتا ہوں اور اہلِ زمانہ کی رائے کو قطعاً درخورِاعتنا نہیں سمجھتا۔ اس زمانے کے ایک اور شعر سے شاید آپ کو میری کیفیات کا اندازہ ہو جائے: جس کا حق دار میں بھی تھا شاید میں نے دنیا کو...
Top