نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    ہدیہ نعت از بخشی ٹونکی

    ماشاءاللہ۔ صل علیٰ؟
  2. راحیل فاروق

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    ہاہاہا۔ اب آیا نا مزا!
  3. راحیل فاروق

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    مرشدی، آپ بتاتے تو۔ میں نے یہ مصرع پہلے محفل پہ تلاش کیا کہ شاید کبھی یہ گفتگو رہی ہو۔ پھر گوگل کا ٹینٹوا دبایا۔ دوسرے کچھ فورمز پہ لوگوں نے یہ کھیل کھیلا ہے۔ میں حیران تو تھا کہ یہاں کسی کو خیال نہیں آیا۔ چلیں، بہرحال۔ ایں سعادت بزورِ بازو نیست!:whistle::whistle::whistle:
  4. راحیل فاروق

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبانِ عقل حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی !
  5. راحیل فاروق

    ساغرؔ کا کوئی قرض خواہ وغیرہ ہو گا۔ آپ توجہ نہ فرمائیں۔

    ساغرؔ کا کوئی قرض خواہ وغیرہ ہو گا۔ آپ توجہ نہ فرمائیں۔
  6. راحیل فاروق

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    دو امتزاج مزے کے اور یاد آ گئے: ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی یارو مجھے معاف رکھو، میں نشے میں ہوں حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی
  7. راحیل فاروق

    کون کہتا ہے کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں؟

    کون کہتا ہے کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں؟
  8. راحیل فاروق

    حالانکہ اس سے فرق تو پڑتا نہیں کوئی...

    ضیا محی الدین صاحب پی ٹی وی پر ایک پروگرام کیا کرتے تھے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مہمان مدعو ہوتے تھے۔ ایک روز امجد اسلام امجدؔ صاحب آئے ہوئے تھے۔ انھوں نے ایک مصرع پڑھا۔ فرماتے تھے کہ یہ جادوئی مصرع ہے۔ ہر مصرعے کے ساتھ بطورِ مصرعِ ثانی چپک جاتا ہے اور نقش ہائے رنگ رنگ پیدا کرتا ہے۔ مصرع...
  9. راحیل فاروق

    مبارکباد فاروق احمد بھٹی بھائی دو ہزار مراسلے مبارک ہوں

    آپ نے درست سنا تھا۔ اصل میں بات یہ ہے کہ گول تیز بھی ہوتے ہیں۔ پہیے ہی کو دیکھ لیں!
  10. راحیل فاروق

    ایک زمین دو شاعر 2 :)

    خاتون، فیض صاحب کی غزل اوپر کی غزلوں کی زمین میں نہیں ہے۔ قافیہ جدا ہے فیض کا۔
  11. راحیل فاروق

    تعارف فقیر کا تعارف

    خوش آمدید، سرکار۔ آپ کا ناول دیکھا۔ کالم دیکھے۔ ابھی آپ خود کو فقیر کہتے ہیں؟
  12. راحیل فاروق

    تعارف پیش ہوں جتنا بچا کچا ہوں

    خوش آمدید، صدیقی صاحب۔
  13. راحیل فاروق

    گھر بیٹھےویب سائٹ بنانا سیکھیں !

    حقوقِ نسواں والوں کی سازش معلوم ہوتی ہے۔ بندہ چوبیس گھنٹے بیوی کے گھٹنے سے لگ کے تحصیلِ علم و حصولِ رزق میں محو رہے تو سماج سے بہت سی برائیوں کا یکسر خاتمہ ہو جاتا ہے۔
  14. راحیل فاروق

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    آپ کے قیمتی وقت، محاکمہ اور آراء کا نہایت شکریہ۔ جی خوش ہو گیا آپ کی باتیں سن کر۔ اللہ سلامت رکھے! جہاں تک غریبانِ حرم کی ترکیب کا تعلق ہے تو وہ مجھے اور کی رعایت سے موزوں معلوم ہوئی۔ راہ اور منزل کے الفاظ فطری طور پر غریبی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور غریبی بھی اس خالص مفہوم میں جس کی جانب مشفقی...
  15. راحیل فاروق

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    بجا، سرکار۔ ذرا کھل کے بتا دیتے تو شکر گزار ہوتا۔ حکیم، مستقیم اور کردہ ایم کے قافیے میں کیا نامناسب معلوم ہوا آپ کو؟
  16. راحیل فاروق

    عرض در درگاہِ حضرت مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

    اے مجسم شرحِ قرآنِ حکیم قافلہ سالارِ راہِ مستقیم باز بنگر بر غریبانِ حرم ما سراغِ منزلت گم کردہ ایم زندگی کا پہلا نعتیہ کلام ہے۔ فارسی دان اربابِ ذوق سے دست بستہ مدد کی درخواست ہے۔
Top