نتائج تلاش

  1. راحیل فاروق

    تعارف آداب

    غالباً پیجاب کی آبادی آپ ہی پر مشتمل ہے۔ کوئی اور سنا نہیں گیا اس خطہءِ رنگ و بو کا۔ خیر، محفل پہ جی آیاں نوں۔
  2. راحیل فاروق

    اردو اشعار کی تشریحات

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیءِ تحریر کا نقش سے مراد تصویر ہے۔ شوخی ہماری ادبی روایت میں صرف شوخ ہونا نہیں بلکہ محبوب کی ستم گری بھی کسی قدر اس کے مفہوم میں شامل ہو گئی ہے۔ فریادی مطلب فریاد کرنے والا۔ تحریر کا مطلب لکھائی نہ سمجھیے۔ مصوری بھی تحریر میں شامل کیجیے۔ دونوں قلم کا کمال ہیں۔ شاعر سوال...
  3. راحیل فاروق

    تعارف میرا نام محمد اکرام ہے

    خوش آمدید، بھائی!
  4. راحیل فاروق

    تاسف قیصرانی بھائی کی والدہ کا انتقال پر ملال!

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ کمی تو وہ ہے جو پوری نہ ہو گی۔ پر کیا کریں۔ ہم خود بھی تو زیادہ دن نہیں رہنے والے۔
  5. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    میں سچ کہوں آپ سے؟ مجھے یہ علم ضرور ہے کہ میں نے خطا نہیں کھائی۔ مگر یہ یقین ہرگز نہیں کہ مجھ سے خطا ہو نہیں سکتی۔ مندرجہ بالا بحث تو، جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، فقط ایک کھلواڑ تھی۔ آپ خود پڑھ کے دیکھ لیجیے۔ میں تو یونہی مزے لے رہا تھا۔ ہما حمید ناز صاحبہ نے البتہ سنجیدگی سے بات کی۔ میں...
  6. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے! آپ بھی شکریہ قبول فرمائیے۔
  7. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    نوکری ہو گی، سرکار۔ میں تو بس یونہی چرب زبانی کی مشق کر رہا تھا۔ دلآزاری کی صورت میں معذرت خواہ ہوں۔ غالبؔ کے دو شعروں کا ملک شیک بنایا ہے۔ ہما خاتون کے نام: یار سے چھیڑ چلی جائے اسدؔ۔۔۔ کچھ نہیں ہے تو عداوت ہی سہی
  8. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    ہما حمید ناز صاحبہ۔میرا موڈ ہے گستاخانہ۔ میں نے اس کے مطابق عمل کیا۔ لیکن آپ کی خاموشی کی داد دیتا ہوں! باقی رہی بحث، تو میں آپ کا نکتہءِ نظر سمجھتا ہوں۔ چاہتا تھا کہ آپ بھی میرے موقف پہ سنجیدگی سے غور فرمائیں۔ لیکن وقت چونچیں لڑانے ہی میں گزر گیا۔ مجھے احساس ہو رہا ہے کہ بات سنجیدگی سے ہوتی تو...
  9. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    مجھے یقین ہو گیا ہے کہ آپ نے فارسی نہیں پڑھی۔ یہی تو نکتہ ہے بی بی۔ صرف شدت پیدا کرنے لیے ناہنجار کہا تھا۔ اور توقع سے کہیں زیادہ شدت پیدا ہو گئی! شعر فہمیءِعالمِ بالا معلوم شد۔ جونؔ کا ایک شعر بے طرح یاد آ رہا ہے۔ مگر یقین نہیں کہ آپ پر درست بیٹھے گا۔ لہٰذا نہیں سناتا! ویسے آپ خود اچھے شعر...
  10. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    ایک شعر اور مل گیا۔ سعدیؔ کہتے ہیں: ہر کسے را نتواں گفت کہ صاحب نظر است عشق بازی دگر و نفس پرستی دگر است !!! غور کیجیے تو معلوم ہو گا کہ سعدیؔ شیرازی نے صاحبِ نظر کی بجائے صاحب نظر کہا ہے۔ اصل میں بات یہ ہے کہ جہاں ترکیب اس قدر عام ہو جائے کہ غلط فہمی کی گنجائش نہ رہے تو اضافت محذوف ہو سکتی ہے۔...
  11. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    بی بی، صاحب دل کا لفظ کبھی سنا ہے آپ نے؟ صاحبِ دل سنا ہو گا نا؟ اب شعر کو دوبارہ پڑھیے۔ آنکھ کو افاقہ ہو گا اور گھٹنے پہ ضربِ کلیم وارد ہو جائے گی۔ اگر آپ مجھے جانتی ہوتیں تو تلفظ کا گلہ نہ کرتیں۔ مراد اس قدر تھی کہ جس راہ پر شاعر گامزن ہے اس میں کچھ مقامات نہایات عظیم ہیں۔ اس عظمت کی جستجو...
  12. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    حافظؔ کا شعر ہے: دل می رود زدستم، صاحب دلاں خدارا دردا کہ رازِ پنہاں خواہد شد آشکارا ! ! ! آپ پہلے مصرعے پہ غور کریں گی تو وہ بھی وزن سے خارج ہو جائے گا۔ :sinister: راولپنڈی، بھیرہ، ڈجکوٹ وغیرہ مراد ہیں۔ بات پوری بھی منہ سے نکلی نہیں آپ نے گالیوں پہ کھولا منہ۔۔۔ مومنؔ کے اس شعر کی گرانی تلے تو...
  13. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    سچ کہوں تو آپ کی داد سے نہایت خوشی ہوئی۔ وجہ صائبؔ بیان کر گئے ہیں: صائبؔ دو چیز می شکند قدرِ شعر را تحسینِ نا شناس و سکوتِ سخن شناس شکر گزار ہوں حوصلہ افزائی کے لیے۔
  14. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    خوب کا تو ہمیں بھی یقین تھا۔ بہت خوب آپ کے کہے پہ مانے لیتے ہیں!
  15. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے حُسن سے عشق ہو گیا ہے مجھے بندہ پرور! جُنوں کی بات نہیں ایک صحرا پُکارتا ہے مجھے کچھ مَقامات پر نظر کر کے راستوں نے بھی طے کیا ہے مجھے بڑی بھٹکی ہوئی نِگاہ سہی سامنے کوئی دیکھتا ہے مجھے توُ نے، اے بوُئے آرزُو! تُو نے تُو نے بَرباد کر دیا ہے مجھے عِشق ہے یا بَلا ہے...
  16. راحیل فاروق

    ایک خبرہی توہے

    بجا فرمایا۔
  17. راحیل فاروق

    مبارکباد ادب دوست کو اردو محفل پہ ایک ہزار مراسلے مبارک ہوں

    حضرت،سنگِ میل عبور کرنا مبارک ہو۔ آپ واقعی محفل کی آبرو ہیں۔
Top