وہ اس طرح کہ اگر کسی نے ایسی پوسٹ کھول لی جسمیں اس کی دلچسپی نہ ہو تو صرف اپنے پوسٹ کی تعداد بڑھانے کیلیے وہ کوئک رپلائی کے زریعے “بہت اچھے“ یا اس جیسے کوئی دوسرے سپیم کمنٹس دیکر سبمٹ مارے گا۔ کیونکہ جواب کا خانہ سامنے ہی ہے۔ موجودہ جواب کا صفحہ اضافی کلک کے بعد آتا ہے جو “سپیمرز“ کیلیے صبر طلب...
دیکھیے! دو تین ممالک میں فوج کی معیشت میں شمولیت ہماری فوج کیلیے کوئی معقول جواز نہیں ہے۔ چین کا میں آپ کو بتا چکا ہوں کہ وہاں فوج کا معیشت میں کردار کیا ہے۔ باقی بنگلہ دیش اور ویتنام میں اگر فوج کا معاشی کردار ہے بھی تو کیا یہ حقیقت نہیں کہ یہ دو ممالک معیشت کے لحاظ سے دنیا کے کمزور ترین ممالک...
مہوش! آپکی کچھ باتوں سے اختلاف کروں گا۔ آپ نے کہا کہ فوج کیمیکل کے بزنس میں نہیں شامل۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی ایک بہت بڑا نام ہے جو صرف فرٹیلائزر ہی نہیں بلکہ دوسرے کیمیکلز کا کام بھی کرتا ہے۔ آپ نے ان ممالک کی مثال بھی نہیں دی جہاں فوج ایسے کاروبار کرتی ہے۔ چین میں بیشک فوج کی کاروبار سے وابستگی...
پرسوں سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب وکلاء کی تقاریر کیخلاف ریفرنس سماعت کیلیے منظور کر لیا۔ اب یہ۔۔۔میرے خیال ہے ایک مہینے میں مقدمات کا ریکارڈ بن جائیگا۔ اور پستے رہینگے ہم جیسے لوگ۔ ہمارا ایک زمین کا مقدمہ سپریم کورٹ کی توجہ کا دو سال سے طالب ہے لیکن پیشی کی تاریخ ہے کہ کمبخت آتی ہی نہیں اور...
کالاپانی بھائی! واقعی یہ گھٹیا پن کی انتہا ہے لیکن آپکا نشانہ مہاجر ہیں جبکہ یہ سب کیا دھرا ایم کیو ایم کا ہے۔ ضروری نہیں سب مہاجر اس سے متفق ہوں۔ لفظ مہاجر استعمال کر کے آپ لسانی عصبیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
عمران خان لگتا ہے ہتھے سے اکھڑ گیا ہے۔ لیکن اسے ایم کیو ایم کی "سیاست" کا ضرور خیال رکھنا چاہیے جو کل انہوں نے کراچی کی دیواروں پر تحریر کی۔ ذاتی طور پر مجھے عمران خان سے بھی کوئی ہمدردی نہیں۔ میرا آئیڈیل وہی حکمران ہے جو واقعی کچھ کر دکھائے۔
افتخار انکل، خوش آمدید۔ بلاگ پر عرصہ سے آپکو جانتے تھے اب یہاں بھی آپکی تحریروں سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ انشاء اللہ۔ اللہ آپکو جلد از جلد شفاءِ کاملہ عطا فرمائے۔
مجھے تین دن قبل ملی سی ڈیز۔ یاد نہیں کب منگوائی تھیں۔ لیکن اندازہ کہ جلد مل گئیں۔ اپنے لیپ ٹاپ پر اُوبنٹو انسٹال کیا ہے۔ اور میرا اولین تاثر ہے کہ بہت ہی زبردست۔ ایم پی تھری کی سپورٹ اس میں ڈائریکٹ نہیں شامل کی جاسکتی کیونکہ ایم پی تھری کسی دوسری کمپنی کا رجسٹرشدہ پیٹنٹ ہے جسے شامل کرنے کیلیے...
پشتو بٹن میں نے پشتو والی ٹمپلیٹ ڈائریکٹری (templates\subSilver\images\lang_pashto)میں جاکر انگریزی بٹن کی جگہ ڈال دیے تھے۔ چونکہ میرے پاس بٹن موجود تھے اس لئے مشکل بات نہیں تھی۔
میری مُردا لفظ faq سے نہیں بلکہ اس کے پورے مواد سے ہے۔ میرے خیال میں یہ قدرے لمبا کام ہے شاید اسی لئے آپ نے کسی اور وقت کیلیے رکھ چھوڑا ہے۔ اگر کر لیا ہے تو ایڈوانس میں مبارکباد :lol:
faqابھی تک اسکا اُردو میں ہے۔ یا میرے پاس جو فائلیں ہیں صرف ان میں ہے؟ کیا اسے پشتو میں تبدیل نہیں کرنا؟
دوسری بات رکن کے نام کے نیچے اس کی فورم میں حیثیت ابھی تک انگریزی میں ہے یہ بھی توجہ طلب ہے۔
فاشسٹ ایم کیو ایم کے بابر غوری کی وہ بات آپ بھول گئے جو انہوں نے ایک ٹی وی شو میں کچھ دن قبل کہی۔ فرماتے ہیں"پورا پاکستان اپنی جگہ، لیکن کراچی ہمارا ہے۔" اس کا سیدھا سادھا مطلب ہے کہ جسٹس صاحب نے پورے ملک میں جو ریلیاں کرنی تھی کر لیں لیکن کراچی میں ہم اپنی من مانی کرینگے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب...