بھلے وقتوں میں شعور ادب نامی ایک کتاب خریدی تھی جو بی اے کے طلبا و طالبات کے لیے تھی۔ اس کی ورق گردانی کرتے ہوئے بہت سے اچھے مضامین پڑھے اور مومن خاں مومن جو میرا پسندیدہ شاعر ہے اس پر لکھنے کو دل کیا مگر خود سے لکھنے کی بجائے وہاں سے نقل کر لیا تاکہ بعد میں اردو وکیپیڈیا پر بھی ڈال سکوں۔ مومن...