"کوئی دن گر زندگانی اور ہے"
بیوی ہم نے گھر میں لانی اور ہے
سست کا طعنہ ملے گھر میں مجھے
دیکھو باہر، تو روانی اور ہے
دیر سے آنے کا گھر پیغام دوں
علم تم کو کیا،کہانی اور ہے
کیسی خوش فہمی ہے تجھ کو گھیرے اب
گھر سے باہر میری جانی اور ہے
جیب میں تصویر سے دھوکا نہ کھا
دوستو! یہ تو زنانی اور ہے...