پارٹیاں وہی تھیں جو دریاں سمیٹ کے کوچ کیں۔ اب پیچھے بس ایک ایک فرد بچا ہے کوئی جرمنی سے، کوئی یو کے سے،
کوئی امریکہ تے کوئی سنگاپور سعودی عرب فن لینڈ وغیرہ۔۔۔۔
(شیخوپورے کا ذکر سہوا رہ گیا!!)
ہم نے درون خانہ منصوبہ بنایا ہے جی آپ سب کو گھیر کے رکھنے کا۔ تبھی ایسی رونقیں ہیں کہ سالگرہوں پہ بھی کم تھیں۔ لڑیاں آگے آگے جا رہی اور ہم کہہ رہے ہیں بہن تھم جا، تھم جا!
آپ نے وہ گوٹ لائف والی مووی ریسینٹلی دیکھی ہے (جو سعودیہ میں خصوصی بین ہوئی تھی)؟
IMDb بھی شاید بین کیا ہوا ہے اس لیے وکیپیڈیا سے بھیج رہی ہوں۔ کیا کمال مووی تھی!
https://en.m.wikipedia.org/wiki/The_Goat_Life
ہمارے ایک استاد کہتے تھے کہ GRE میں اگر مشکل سوال آنے لگیں تو سمجھو کہ آپ صحیح جا رہے ہو۔
ہاں جی، تو ہو جائیں کچھ مشکل سوال؟
یہ کیا قصہ ہے؟ اور یہ محفل کے سن CNIC تک پہنچتے ہوئے کتنی بار ہوا؟
آپا جی ہم تو آپ کو جانتے ہیں، اتنی انکساری اچھی نہیں!
ابھی بہت کچھ آپ سے سیکھنا ہے جو ہمارے ذہن میں ہے۔ ابھی چونکہ وقت کافی ہوگیا ہے اس لیے آپ کی جان عارضی طور پر چھوڑ رہے ہیں۔ :)