اللہ آپ کے ابو کو سلامت رکھے، تابش بھائی۔ اللہ آپ کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ ماں جی کو سکھی اور خوش رکھے۔ آمین۔
ہمارے ہاں ایک کہاوت ہے کہ ہر کوئی اپنے مردوں کو روتا ہے۔ میرا المیہ کم و بیش محمد وارث بھائی جیسا ہے۔ ابو جان کی وفات کے وقت میں انیس برس کا تھا۔
انیس برس کا ایک جذباتی اور گاؤدی...