نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آیا بسنت میلا ۔ صوفی تبسّم

    اعجاز صاحب میں "ٹوٹ بٹوٹ" کتاب ہی برقیا رہا ہوں اور اسی کتاب میں "دوسری نظمیں" کے نام سے حصہ ہے جس میں غیر ٹوٹ بٹوٹ نظمیں شامل ہیں۔ کتاب مکمل ہو جائے گی تو آپ کو کمپائل کر کے بھجوا دوں گا۔
  2. فرخ منظور

    پنجابی وکیپیڈیا

    پنجابی وکی پیڈیا تے خالد صاحب نے ہر جگہ وچ دی املا "چ" لکھی ہے۔ مثلاً پنجابی وکی پیڈیا وچ لکھنا اے تے لکھیا اے پنجابی وکی پیڈیا چ جد کہ صحیح املا تے "وچ" اے ۔ جسبادی صاحب اینج کیوں کیتا گیا اے؟
  3. فرخ منظور

    مبارکباد ماوراء بہنا سالگرہ مبارک ہو

    سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ماورا صاحبہ!
  4. فرخ منظور

    گڑیا از صوفی تبسّم

    بہت شکریہ حضرت!
  5. فرخ منظور

    گڑیا از صوفی تبسّم

    گُڑیا کبھی غُل مچاتی ہے گُڑیا ہر اِک طرح سے دل لبھاتی ہے گُڑیا نہ پوچھو مزاج اس کا نازک ہے کتنا ذرا کچھ کہو ، منہ بناتی ہے گُڑیا وہ روئے تو میں چُپ کراتی ہوں اس کو میں روؤں تو مجھ کو ہنساتی ہے گُڑیا جو گھر میں کوئی غیر آئے تو فوراً دوپٹے سے منہ کو چھُپاتی ہے گُڑیا وہ بلبل ہے میری ، وہ مینا...
  6. فرخ منظور

    تبسم تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے ۔ صوفی تبسّم

    بہت شکریہ پسند کرنے کے لئے حضرت! :)
  7. فرخ منظور

    تبسم غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

    آپ کا بھی بہت شکریہ پسند کرنے کے لئے۔ زمانہ ہنس رہا ہے بسمل آج مرے رونے پر نہ جانے کس کے رونے کی اڑائی تھی ہنسی میں نے ;)
  8. فرخ منظور

    تبسم غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا ۔ صوفی تبسّم

    غزل غم نصیبوں کو کسی نے تو پکارا ہوگا اس بھری بزم میں کوئی تو ہمارا ہوگا آج کس یاد سے چمکی تری چشمِ پرُ نم جانے یہ کس کے مقدّر کا ستارا ہو گا جانے اب حُسن لٹائے گا کہاں دولتِ درد جانے اب کس کو غمِ عشق کا یارا ہوگا تیرے چھُپنے سے چھپیں گی نہ ہماری یادیں تو جہاں ہوگا وہیں ذکر ہمارا ہوگا یوں...
  9. فرخ منظور

    تبسم تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے ۔ صوفی تبسّم

    غزل تو نے کچھ بھی نہ کہا ہو جیسے میرے ہی دل کی صدا ہو جیسے یوں تری یاد سے جی گھبرایا تو مجھے بھُول گیا ہو جیسے اس طرح تجھ سے کئے ہیں شکوے مجھ کو اپنے سے گلا ہو جیسے یوں ہر اک نقش پہ جھکتی ہے جبیں تیرا نقشِ کفِ پا ہو جیسے تیرے ہونٹوں کی خفی سی لرزش اِک حسیں شعر ہوا ہو جیسے (صوفی غلام مصطفیٰ...
  10. فرخ منظور

    غالب کب سے ہُوں۔ کیا بتاؤں جہانِ خراب میں۔ غالب کی ایک غزل

    میرا ذوق تو بگڑ چکا اب دوسروں کا ذوق بھی تو کچھ بگاڑوں۔ :biggrin:
  11. فرخ منظور

    غالب کب سے ہُوں۔ کیا بتاؤں جہانِ خراب میں۔ غالب کی ایک غزل

    میں غالب کے دیوان سے اسی لئے کچھ شئیر نہیں کرتا کہ پورا دیوان ہی شئیر ہو چکا ہے اور فیض کے کلام کا بھی ایک بہت بڑا حصہ اردو محفل پر پڑا ہے۔ اسی لئے غالب اور فیض کو شئیر نہیں کرتا۔ آپ بھی ایسا کلام شئیر کریں جو محفل پر موجود نہیں ہے تاکہ ہمیں کچھ اور شعرا سے بھی آشنائی حاصل ہو۔ :)
  12. فرخ منظور

    غالب کب سے ہُوں۔ کیا بتاؤں جہانِ خراب میں۔ غالب کی ایک غزل

    بہت خوب غزل ہے شکریہ جویریہ! مگر آپ نے اسے دوبارہ ٹائپ کیوں کیا؟ اپنے ٹائپ کئے ہوئے دیواں سے کاپی پیسٹ کیوں نہیں کیا؟ :) بہرحال ایک جگہ بگڑنا کی بجائے بڑرنا لکھا گیا ہے۔
  13. فرخ منظور

    غالب کے جعلی لطيفے

    واقعی جعلی لطیفے ہیں۔ :) یہ شعر تو کسی مشہور شاعر کا ہے لیکن شاعر کا نام یاد نہیں آرہا اور شعر میں نے ایسے سن رکھا ہے۔ کسی کو دیکھ کے ساقی کے ایسے ہوش اڑے شراب سیخ پہ ڈالی ، کباب شیشے میں
  14. فرخ منظور

    چراگاہی لوا

    واہ ملائکہ! اتنی چڑیاں کہاں سے پکڑیں؟ بہرحال اچھی معلومات ہیں۔ :)
  15. فرخ منظور

    پنجابی وکیپیڈیا

    بہت ودیا جسبادی! بہت شکریہ تہاڈا!
  16. فرخ منظور

    جنرل ضیاء الحق کی برسی

    لیں جناب فاتح صاحب ! آپ کے حکم کی تعمیل کی گئی۔ :) کتنے بے درد ہیں صَرصَر کو صبا کہتے ہیں کیسے ظالم ہیں کہ ظلمت کو ضیا کہتے ہیں جبر کو میرے گناہوں کی سزا کہتے ہیں میری مجبوری کو تسلیم و رضا کہتے ہیں غم نہیں گر لبِ اظہار پر پابندی ہے خامشی کو بھی تو اِک طرزِ نوا کہتے ہیں کُشتگانِ ستم و جور کو...
  17. فرخ منظور

    فرہنگِ آصفیہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

    یہ تو عجیب بات بتائی آپ نے۔ باقی تو سب کے پاس ٹھیک کھُل رہی ہے۔ :confused:
  18. فرخ منظور

    فرہنگِ آصفیہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

    جویریہ، بیاضِ غالب کیوں نہیں کھُل رہی؟ کیا آپ کے پاس ایکروبیٹ ریڈر نہیں ہے۔ اور فرہنگِ آصفیہ بھی ویسے ہی ڈاونلوڈ ہو گی لیکن یہ کھلے گی ایک مخصوص سافٹ وئیر میں۔ جسے ڈی جا وی یو ریڈر کہا جاتا ہے۔
  19. فرخ منظور

    فرہنگِ آصفیہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

    جی بالکل درست فرمایا اردو سائنس بورڈ کی رعائت کے ساتھ میں نے 700 روپوں میں خریدی تھی لیکن سنگِ میل والوں کی قیمت 1800 روپے ہے اور وہ شاید کوئی رعائت بھی نہیں کریں گے سنگِ میل والوں نے بھی اسے دو جلدوں میں ہی چھاپا ہے۔ اس لئے میرے خیال میں اردو سائنس بورڈ کی ہی بہتر رہے گی۔
  20. فرخ منظور

    فرہنگِ آصفیہ ڈاؤنلوڈ کریں۔

    شاہ صاحب سنگِ میل والوں کی لغت میں نہیں دیکھ سکا لیکن بہرحال اردو سائینس بورڈ کی چھپائی کافی خراب ہے۔ لیکن آپ ایک نظر دونوں کو دیکھ کر ہی فیصلہ کیجیے گا۔
Top