کچھ دُور ہمارے ساتھ چلو ہم دل کی کہانی کہہ دیں گے
سمجھے نا جسے تم آنکھوں سے وہ بات زبانی کہہ دیں گے
پُھولوں کی طرح جب ہونٹوں پر اک شوخ تبسُم مچلے گا
دھیرے سے تمہارے کانوں میں اک بات پُرانی کہہ دیں گے
اظہارِ وفا تم کیا جانو اقرارِ وفا تم کیا جانو
ہم ذکر کریں گے غیروں کا اور اپنی کہانی کہہ دیں گے