تو کیا ابھی شیروانی پہن لیں؟
اتنی بھی کیا جلدی!
خیر مذاق برطرف، آئین فرماتا ہے کہ الیکشن کے تین ہفتوں کے اندر اندر اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا جائے گا اور پھر حلف برداری، سپیکر کا انتخاب، وزیراعظم کا انتخاب وغیرہ ہوتا ہے۔
میرا اندازہ ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کے لئے 14 اگست کا دن رکھا جا سکتا ہے۔
تین سے ساڑھے چار لاکھ تک۔
ویسے تو ووٹرز کی کل تعداد کو 272 سے تقسیم کر کے ایک mean حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم حلقوں کو ضلعوں اور صوبوں کی جغرافیائی حدود کے اندر بھی پابند کرنا ہوتا ہے تو کچھ اونچ نیچ قرین قیاس سمجھی جا سکتی ہے، لیکن چھ لاکھ بہت زیادہ ہیں۔ اتنے میں تو اٹک کا ایک اور حلقہ بننا...
1957 میں بننے والی ایک شاندار فلم witness for prosecution بھی دیکھ لی۔ یہ غالباً اگاتھا کرسٹی کے ناول پہ مبنی ہے۔ ایک قتل کے مقدمے کے تناظر میں بہت ہی دلچسپ اور شاندار فلم ہے، خصوصاً وکیل کے مرکزی کردار میں Charles Laughton کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگز بہت ہی زبردست ہیں۔
ایم کیو ایم کی جانب سے چار چھ سال پرانا شغل شروع ہو چکا ہے۔
ایک جانب خبر آتی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ پھر خبر آتی ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شرکت نہ کرنے کا فیصلہ نہ کیا جائے۔ خالد مقبول صدیقی کچھ اور فرما رہے ہیں اور فاروق ستار کچھ اور۔
ابھی مزید بھی بہت کچھ چلے گا۔