ایک اندازہ ہے کہ دو تین وزارتوں کے لئے دفاعی اداروں کی مشاورت بھی ضروری سمجھی جاتی ہے۔ یا یوں کہہ لیں کہ اس کے لئے ان کی جانب سے بھی دباؤ ہوتا ہے۔ ان میں وزیرِ دفاع، وزیرِ خارجہ، وزیرِ خزانہ وغیرہ شامل ہیں۔ لہٰذا کوشش ہو سکتی ہے کہ ان آسامیوں کے لئے ایسا بندہ لگایا جائے جس کے ساتھ دفاعی ادارے...
بظاہر تو بہت مناسب ہے، تاہم میرا گماں ہے کہ شاہ صاحب اس وقت نمبر 2 کی غیراعلانیہ پوزیشن پہ فائز سمجھے جا سکتے ہیں۔ وہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہوں گے، اور اگر مرکز میں آئے تو وزارتِ داخلہ کا امکان ہو سکتا ہے۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ اب عمران خان کسی صورت پرویز خٹک کو وزیرِ اعلیٰ نہیں بنانا چاہیں گے۔ پچھلی دفعہ سادہ اکثریت بھی نہیں تھی تو جوڑ توڑ والا بندہ چاہئے تھا۔ اس دفعہ کسی اور کو لگانے کا امکان ہے۔
تاہم یہ فقط میری رائے ہے، جو غلط بھی ہو سکتی ہے۔
میرے خیال سے وزیرِ اعظم کے بعد سب سے اہم عہدہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے اختیارات اور مالی وسائل میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔
اس عہدے کے لئے شاہ محمود قریشی اور علیم خان اہم امیدوار ہو سکتے ہیں۔ تاہم ایسا ممکن ہے کہ کوئی سرپرائز مل جائے۔
میرا اندازہ ہے کہ عمران...
اسد عمر کے بارے میں تو 2013 سے پہلے سے ہی اندازہ تھا کہ وزیرِ خزانہ یہی ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی سیٹ بھی جیت چکے ہیں تو قوی امکان ہے کہ یہی اگلے وزیرِ خزانہ ہوں گے۔
الیکشن کا سسپنس تو اب گزر ہی چکا۔ اور وزیرِ اعظم کے عہدے کی بابت بھی زیادہ شبہ نہیں ہے۔
تاہم اب کچھ بات ہونی چاہئے اس بابت کہ مرکز اور مختلف صوبوں میں وزیرِ اعلیٰ اور دیگر وزارتیں و عہدے وغیرہ کس کس کے نام رہیں گی۔