نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بہ لب ز دردِ دل آہے کہ داشتم، دارم نشستنے سرِ راہے کہ داشتم، دارم قتیل لاہوری لبوں پر دردِ دل کی وجہ سے جو آہیں رکھتا تھا، وہ اب بھی ہیں۔ (تیری) راہوں پر (تیرے انتظار میں) جو بیٹھا کرتا تھا، سو اب بھی بیٹھتا ہوں۔
  2. محمد وارث

    غزل: جو ہونا ہم فقیروں سے مخاطب ٭ تابش

    خوب غزل ہے صدیقی صاحب۔ لاجواب!
  3. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رُباعی از مولانا عبدالرحمٰن جامی در صُورتِ آب و گِل عیاں غیرِ تو کیست؟ در خلوتِ جان و دل نہاں غیرِ تو کیست؟ گفتی کہ ز غیرِ من بپرداز دلت اے جانِ جہاں در دو جہاں غیرِ تو کیست؟ آب و گِل کی صورت میں عیاں، تیرے سوا کون ہے؟ اور جان و دل کی خلوت میں نہاں، تیرے سوا کون ہے؟ تُو نے کہا کہ تیرا دل میرے...
  4. محمد وارث

    simple ۔ ۔ ۔ رہا نہیں گیا ۔ ۔ ۔

    زیدی صاحب شاید بحال ہو گئے ہیں اور ان کے دونوں اکاؤنٹ بھی ضم دکھائی دے رہے ہیں، سو اب باضابطہ مبارکباد اور خوش آمدید۔ :)
  5. محمد وارث

    شعر براے اصلاح

    اجی کہاں ڈاکٹر صاحب۔ یہاں مزاج و شوق و ذوق اور پیشے میں عام طور ویسا ہی فرق ہوتا ہے جیسا کسی بچھڑی ہوئی اولین محبوبہ اور سر منڈھی ہوئی بیوی میں ہوتا ہے۔ معدودے چند خوش قسمت ہوتے ہونگے جن کو اس مثال میں موجود دونوں باتوں میں وصل نصیب ہوتا ہے، میں کم از کم ان میں سے نہیں ہوں! :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اردو شاعری کے لیے تو بالکل بھی نہیں، لیکن اچھی اردو نظم ونثر لکھنے کے لیے کم از کم ان عربی فارسی الفاظ کے معانی معلوم ہونے چاہئیں جو اردو میں عام استعمال ہوتے ہیں اور اب اردو ہی کا جزو ہیں۔
  7. محمد وارث

    تعارف کاشف سلیم گوتن برگی

    بالکل صحیح کہا بیٹا۔ وہ جو پنچابی میں کہتے ہیں نا کہ "اپنے کَٹے کے دانتوں کا سب کو علم ہوتا ہے" تو وہ بھی بالکل صحیح ہے! :LOL:
  8. محمد وارث

    شعر براے اصلاح

    زیادہ سے زیادہ مطالعہ! مثال کے طور پر، عروض انجن پر آپ جب اپنا کلام ڈال کر تقطیع دیکھ سکتے ہیں تو کسی استاد کا کلام ڈال کر بھی دیکھیے۔ مثال کے طور پر فیض کا ایک شعر پکڑیے، آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے، اس کو وہاں ڈالیے، اس کی بحر اور افاعیل دیکھیے۔غزل کے سارے اشعار کی تقطیع کر کے دیکھیے، اور ان...
  9. محمد وارث

    تعارف کاشف سلیم گوتن برگی

    'مولانا' خادم حسین رضوی صاحب نے واقعی یہ بہن والی گالی نہیں دی یا کم از کم میں نے نہیں سنی۔ ہاں ان موصوف نے جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کو خوب ننگی گالیاں بکی ہیں وہ اگر کوئی سننا چاہے تو ویڈیو عام ہے!
  10. محمد وارث

    رقص ابرو

    شتر غمزے کی بھی فرہنگ آصفیہ سے تفصیل شتر غمزہ۔ (ف)، اسم مذکر: دھوکا، مکر، فریب، چلتر فطرت، چالاکی، فند، کید، چھل، جُل، شرارت۔ (2۔ ا)، نازِ بیجا، ناموزوں نخرہ۔ چونکہ غمزہ آنکھ بھوں کے اُس اشارے کو کہتے ہیں جو انداز اور ناز کے ساتھ ہو۔ جس حالت میں اونٹ خود قد کی ناموزونی اور بد ہیتی میں بدنام ہے...
  11. محمد وارث

    تعارف کاشف سلیم گوتن برگی

    یہاں بحث کے بگڑنے کاکوئی احتمال نہیں ہے کہ کاف سین صاحب نے جس رنگ میں بات کی تھی اسی رنگ میں جواب ہے! "حذف" محض اطلاع کے لیے! :)
  12. محمد وارث

    دعا درخواست برائے دعا.

    اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں راجا صاحب۔
  13. محمد وارث

    تاسف آہ! ساقی فاروقی بھی نہیں رہے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  14. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مرا حجاب سزد، آفتاب را چہ حجاب تو بے حجاب در آ، من حجاب خواہم کرد چندر بھان برہمن (میں کہ ایک ناچیز ذرہ ہوں) حجاب کا مستحق میں ہوں، آفتاب کے لیے کیسا حجاب؟ تُو بے حجاب ہی چلا آ، حجاب میں کر لوں گا۔
  15. محمد وارث

    تعارف کاشف سلیم گوتن برگی

    محض اطلاعاً عرض ہے کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت ہے! :)
  16. محمد وارث

    رقص ابرو

    اونٹ کے نخرے۔ مجازی طور پر محبوب کے غیر ضروری نخروں یا بھونڈی اداؤں کو کہا جاتا ہے!
  17. محمد وارث

    رقص ابرو

    تینوں قریب قریب ملتے جلتے معنی رکھتے ہیں، زورِ بیان کے لیے خوب ہیں کہ جب محبوب کی ادائیں بہت سی ہیں تو ان کو بیان کرنے کے انداز بھی بہت سے ہیں۔ :) فرہنگِ آصفیہ سے: عِشوَہ ۔ (ع)، اسم مذکر: ناز، فریب، حرکتِ دلفریب، غمزہ، ناز و ادا، ادائے معشوق، کرشمہ، نخرہ۔ غَمزَہ۔ (ع)، اسم مذکر: معشوق کا آنکھ یا...
  18. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    جی ہاں سفید رنگ والے سفید گلابی اور کالے والے کالے گلابی، اور جہاں سے مچھلی یا دودھ کا دل چاہے وہیں ڈیزائن ڈال دیتے ہیں۔ :)
  19. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    دودھ پلائی کا دودھ پیتے ہوئے بندہ گلابی ہوتا ہے بادشاہو، مچھلی کے بعد دودھ پینے سے تو سنا ہے بندہ "ڈب کھڑبا" ہو جاتا ہے۔ :)
Top