کل شام نماز مغرب کے بعد میری منجھلی بیٹی کافی دیر مصلے پر بیٹھی دعا کر تی رہی تو میں نے پوچھا آج تو بہت لمبی دعا ہو رہی ہے، خیر ہے نا۔۔۔کیا دعا ہو رہی ہے؟ کہنے لگی میں نے دعا مانگی ہے کہ ’اللہ جی، ایمان(دوست اور کلاس فیلو) کا میرے سے صرف ایک نمبر کم ہو‘۔ میری ہنسی چھوٹ گئی (دونوں پڑھائی میں...