نتائج تلاش

  1. محمود احمد غزنوی

    تعارف تعارف

    بہت بہت شکریہ شاہ صاحب، فاتح صاحب، مغل صاحب اور فیصل صاحب۔ ۔ ۔:happy:
  2. محمود احمد غزنوی

    حضرت مجدد الف سانی کی نظر میں تصوف

    حوالے لوگ دے دیتے ہیں کتاب یا مصنف سے آشنا ہوئے بغیر۔ ہر کام میں شارٹ کٹ کا چلن ہو گیا ہے۔ کسی کیلانی صاحب نے کہیں کی اینٹ اور کہیں کا روڑا اکٹھا کرکے اپنی دانست میں صوفیاء کے "گمراہ کن عقائد" سے "اہلِ اسلام" کو "باخبر" کردیا ہوا ہے۔ بس اب تحقیق کا باب بند ہے۔ بس سارے "مواد"کو کاپی پیسٹ کیا اور...
  3. محمود احمد غزنوی

    کی بورڈس سے متعلق ایک سوال

    آپکی مثال "اچھی" کے سلسلے میں ایک سوال پوچھنا چاہوں گا۔ اس میں 'ھ' کا استعمال درست ہے یا 'ہ' کا؟ کیونکہ "ھ" بڑی کثرت سے "اچھی" میں نظر سے گذری ہے۔ اور میں تو اب تک 'ھ' ہی لکھتا آیا ہوں:)
  4. محمود احمد غزنوی

    جب حقیقت مجاز ہوتی ہے

    بہت بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ ۔ ۔ حضرت سرِ تسلیم خم ہے۔ مجھے احساس ہے کہ میں نے انجانے میں آپ کی ایک پوسٹ کا روکھا سا جواب لکھ مارا تھا۔ یقین کیجئے دل کی گہرائیوں سے آپ سے شرمندہ ہوں۔ انٹر نیٹ میں ایک قباحت یہ ہے کہ ہم مخاطب کی شخصیت اور مقام و مرتبہ سے کما حقہُ واقف نہیں ہو پاتے۔ چونکہ فورم پر نیا...
  5. محمود احمد غزنوی

    احمد راہی دل پہ جب درد کی افتاد پڑی ہوتی ہے ۔ احمد راہی

    واہ واہ۔ ۔ ۔ جس طرف جائیں ، جہاں جائیں بھری دنیا میں راستہ روکے تری یاد کھڑی ہوتی ہے
  6. محمود احمد غزنوی

    جب حقیقت مجاز ہوتی ہے

    شعر بھی اسی تناظر میں کہا گیا ہے۔ جو آپ سمجھے ہیں وہی میں نے کہا ہے۔ ۔ ۔ ہر چند ہو مشاہدہء حق کی گفتگو بنتی نہیں ہے بادہ و ساغر کہے بغیر
  7. محمود احمد غزنوی

    جب حقیقت مجاز ہوتی ہے

    اس میں ایک مصرح مجھے کھٹک رہا ہے۔ "قد سے اونچی جو ہو گئی وہ انا"، اگر اسکی جگہ "قد سے اونچی جو انا ہو جائے" کر دیا جائے تو آپ کے خیال میں کیا بہتر رہے گا؟
  8. محمود احمد غزنوی

    جب حقیقت مجاز ہوتی ہے

    حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ ۔ ۔ذرہ نوازی ہے آپکی۔ :)
  9. محمود احمد غزنوی

    جب حقیقت مجاز ہوتی ہے

    رات اک غزل لکھی کافی عرصے کے بعد۔ ۔ ۔ بری ہے یا بھلی یہ آپ جانیں:) جب حقیقت مجاز ہوتی ہے غزنوی سے ایاز ہوتی ہے غزنوی کو جو معتبر کردے وہ نگاہِ ایاز ہوتی ہے۔ ۔۔ ۔ ۔ عین ِ اثبات ہے نفی ہو کر چشم جب نیم باز ہوتی ہے جس پہ کھل جائے وہ نہیں رہتا ہستی ایسا ہی راز ہوتی ہے ایک سجدے میں...
  10. محمود احمد غزنوی

    میری پوسٹس ظاھر کیّوں نہیں ھو رہیں؟

    بھائی آپکی اس دو دھاری تلوار کا شکریہ جس کے ایک ہی وار سے آپ نے اس ناچیز کو اور م۔م۔مغل صاحب کو ٹہوکا دیا ہے۔ ۔ ۔ :) ویسے عرض کرتا چلوں کہ محمود بننے کیلئے ایاز کی منزل سے گذرنا ضروری ہوتا ہے۔ ابھی رات کو ہی اس خیال کے تعاقب میں ایک غزل ہو گئی ہے انشاءاللہ پوسٹ کروں گا:)
  11. محمود احمد غزنوی

    میری پوسٹس ظاھر کیّوں نہیں ھو رہیں؟

    مغل بھائی۔ اس نظم کیلئے بلاگ کا مدر پدر آزاد ہونا شرط نہیں ہے۔ بے ضرر سی مزاحیہ نظم ہے جس میں کسی کی ذات کو ہدف نہیں بنایا گیا۔ ماڈریٹر کے اختیارات سے عوام کالانعام کو مطلع کیا گیا ہے تاکہ وہ انکی زد میں آنے سے محفوظ رہیں;)۔ آپ کہتے ہیں تو میں آپ کو پوسٹ کر دوں گا:)
  12. محمود احمد غزنوی

    قابل اجمیری حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آگئے۔۔۔۔قابل اجمیری

    حیرتوں کے سلسلے سوزِ نہاں تک آگئے ہم نظر تک چاہتے تھے تم تو جاں تک آگئے نامرادی اپنی قسمت ، گمرہی اپنا نصیب کارواں کی خیر ہو ، ہم کارواں تک آگئے انکی پلکوں پر ستارے اپنے ہونٹوں پر ہنسی قصہء غم کہتے کہتے ہم کہاں تک آگئے اپنی اپنی جستجو ہے اپنا اپنا شوق ہے تم ہنسی تک بھی نہ پہنچے ہم...
  13. محمود احمد غزنوی

    میری پوسٹس ظاھر کیّوں نہیں ھو رہیں؟

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ ۔ ۔میری ایک نظم کو غیر اخلاقی کا الزام دیکر حذف کردیا گیا ۔ اصل وجہ یہ تھی کہ نظم کا عنوان تھا "موڈریٹر"۔ ۔ ۔میں وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ اس میں کوئی غیر اخلاقی چیز نہیں تھی۔ ۔ ضیاء الحق کے زمانے کے سنسر کی ایک بات یاد آگئ کہ ایک کالم نگار کا لفظ "دلبرداشتہ" حزف کردیا گیا...
  14. محمود احمد غزنوی

    غزل - مکاں و لا مکاں‌ ہو کر، نشاں‌ و بے نشاں‌ ہو کر - سید امانت علی شاہ

    کچھ یہٰ میرا بھی خیال ھے;) ویسے وہ سومنات والی بات کو آپ نے نجانے کس پیرائے میں لے لیا۔ ایک معصومانہ سی دل لگی کی تھی:)
  15. محمود احمد غزنوی

    غزل - مکاں و لا مکاں‌ ہو کر، نشاں‌ و بے نشاں‌ ہو کر - سید امانت علی شاہ

    ہاں دیکھنا ہی فرض ہے تو اس فرض کو خندہ پیشانی سے نبھائیے مردم بیزار ہونے کی اس میں کیا وجہ ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اغلاط تو آپ نے کوئی بھی صحیح نہیں کیں۔ اگر یہ بھاری ذمہ داری آپکے ناتواں کندھوں پر رکھ ہی دی گئی ہے تو اسے ادبی طریقے سے ہی نبھائیے۔ کم ازکم ادبی شخصیات میں ملائیت کا رویہ نہیں...
  16. محمود احمد غزنوی

    غزل - مکاں و لا مکاں‌ ہو کر، نشاں‌ و بے نشاں‌ ہو کر - سید امانت علی شاہ

    بھائی اتنا تلخ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر مجھ سے آپکی شان میں کوئی گستاخی ہو گئی ہے (جسکا فی الحال مجھے کوئی علم نہیں ہے، لے دے کے یہی بات سمجھ میں آتی ہے کہ آپکی انجمن ستائشِ باہمی کا ممبر نہیں ہوں جسکے ممبران کو "من ترا حاجی بگوئیم تو مرا حاجی بگو" سے ہٹ کر کچھ سمجھ میں نہیں آتا)۔ ۔ ۔ تو آپکو...
  17. محمود احمد غزنوی

    غزل - مکاں و لا مکاں‌ ہو کر، نشاں‌ و بے نشاں‌ ہو کر - سید امانت علی شاہ

    شکریہ فاتح صاحب۔ ۔ ۔ یقین کیجئے کہ آپکی پہلی پوسٹ سے بھی کوِئی ملال نہیں ہوا تھا، اور اس پوسٹ نے تو خدا شاھد ہے کہ دل خوش کردیا۔دل کی گہرائیوں سے ممنون ہوں اس باانصاف تبصرے پر۔ ۔ ۔ :) اس غزل کے خالق وفات پا چکے ہیں۔ اس میں کسی ردوبدل کا حق انہیں کو حاصل ہے،اور وہ یہاں موجود نہیں، اسی لئیے بات...
  18. محمود احمد غزنوی

    غزل - مکاں و لا مکاں‌ ہو کر، نشاں‌ و بے نشاں‌ ہو کر - سید امانت علی شاہ

    وارث بھیا، ٹائپنگ کی غلطی ضرور میری ہوسکتی ہے، لیکن اعتراض ہو رہا تھا بحر پر۔ ۔ ۔ ۔میں نے حضرت امانت علی شاہ کا کلام جو میرے پاس کتابی شکل میں موجود ہے، وہاں سے بلا کم و کاست یہاں شیئر کیا ہے اب آپ صاحبان کی نظر شعری محاسن سے آگے بڑھ کر معنوی محاسن تک نہ پہنچ پائی تو مجھے افسوس ھے۔ ۔ ۔ فریاد کی...
  19. محمود احمد غزنوی

    غزل - مکاں و لا مکاں‌ ہو کر، نشاں‌ و بے نشاں‌ ہو کر - سید امانت علی شاہ

    جہاں تک روحانی تجربات کی بات جو آپ نے کی، اس سلسلے میں یہی عرض کروں گا کہ اس غزل کو پڑھ کر کم از کم مجھے تو ایک روحانی لذت ھی حاصل ھوئی تھی لیکن "علمِ اوزان و بحر" کی چھلنی سے گذارنے کے بعد سارا مزہ کرکرہ ہوتا نظر آرہا ھے:)
Top