لڑکی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ میں نے قطب نما میں سمت دیکھی ، دریا پنج کورا کو سیدھے ہاتھ پر رکھا اور مشرق کیطرف تیزی سے چلنا شروع کردیا۔ ہم اندھیرے کی وجہ سے حفاظت سے تھے۔ جنگل کی نباتات کی وجہ ہے رفتار میں کمی آگی تھی۔ چھ گھنٹے بعد ہم رُکنے اور سونے کا منصوبہ بنایا۔ شان نے دو درخت ایسے تلاش...