"یہ تو سر سن 65ء کا شناختی کارڈ ہے!"
یہ وہ جملہ ہے جو کچھ سال قبل سیالکوٹ کینٹ میں داخل ہوتے ہوئے ملٹری پولیس کے ایک سنتری نے مجھ سے کہا تھا، کیونکہ میں نے نیا شناختی کارڈ بہت بعد میں بنوایا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، یکم جنوری 2008ء سے نئے نادرا کے شناختی کارڈ مکمل نافذ ہو گئے تھے لیکن میں کسی...