بلڈ گروپ او پازیٹو ہے۔ کبھی بچپن میں ہی چیک کروایا تھا۔ تب سے معلوم ہے۔
پہلی دفعہ ریڈ کریسنٹ والوں کی اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بلڈ ڈونیشن مہم چلی، تو کالج میں ہوتے ہوئے دیا تھا۔
مجھے ٹین ایج میں دو دفعہ ٹائیفائیڈ ہوا، کسی نے بتا دیا تھا کہ ٹائیفائڈ پیشنٹ خون نہیں دے سکتے۔ اس غلط فہمی کا...