نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    کس قدر ہے مزا جوانی میں

    چلئے، کچھ بہتری ہوئی، مزید پھر سہی۔
  2. محمد یعقوب آسی

    چھوٹا سدھیر (کہانی)

    مختصر سی مگر گہرے تاثر کی حامل ایک عمدہ اور مصنف کے نام کی طرح اصلاحی کہانی ہے۔ مگر اس میں زبان و بیان کی غلطیاں بہت ہیں، چند ایک کی نشان دہی کرتا چلوں۔ نوک و پلک (نوک پلک)، لیکن میں گھوڑا بیچ کرسوتا رہا (گھوڑے بیچ کر)، میں اس قدر ان دنوںسست اور کاہل کیوں (میں ان دنوں اس قدر)، دہلی میں رہنے کے...
  3. محمد یعقوب آسی

    لگتا ہے کہ تم ہو

    ڈاکٹر شان الحق حقی نے ’’فرہنگِ تلفظ‘‘ میں ’’دھوکا‘‘ لکھا ہے (الف کے ساتھ)۔ میرے نزدیک یہی راجح ہے۔ امجد علی راجا صاحب۔
  4. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    دوسرے مصرعے کی صوتیات میں ثقالت ہے۔ بد ساتھ تر اس کو رفع کر لیجئے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    مناسب ہے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    دوسرے مصرعے کو بہتر کر لیجئے۔ عمدہ شعر بنے گا۔
  7. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    ہاں! یہاں تخلیقیت ظاہر ہو رہی ہے۔ اچھا شعر ہے۔ کمر کے گرد واوین کی ضرورت نہیں۔
  8. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    عمدہ ہے۔ تاہم الفاظ کی در و بست میں اس کو چست تر کر سکیں تو بہت خوب!
  9. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    کھجلی لگنا، کھجلی ہونا، خارش ہونا ۔۔ ان میں جو بھی درست ہے وہ لگا لیجئے۔ اچھا شعر ہے۔
  10. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    ’’بیگم‘‘ ۔۔ اس موضوع کو مزاح نگاروں نے ایسا رگیدا ہے کہ اب اس میں کوئی نہیں بات شاید ہی کوئی نکال سکے۔ میں نے آپ کو مشورہ دیا تھا یا شاید کسی اور دوست کو، کہ: بس کرو یار! بہت ہو چکی۔ اور بھی بہت سے موضوعات ہیں جن پر مشقِ ستم کی جا سکتی ہے۔ میں بہت سنجیدہ بات کرنے والا ہوں، پتہ نہیں احباب کو اچھی...
  11. محمد یعقوب آسی

    "لکھ رہا ہوں"

    میں نے دیگر احباب کی آراء کو ارادتاً نہیں دیکھا۔ اپنی رائے کا اظہار کر لوں، پہلے۔ نہیں امجد علی راجا صاحب! کہنا مشکل ہو رہا ہے۔ یہ مطلع ’’غیرشاعرانہ‘‘ سا لگ رہا ہے۔ اس میں بظاہر اشارہ ’’خوش دامن‘‘ کی طرف ہے۔ اس رشتے کے ساتھ مزاح میں بھی ’’شاطر‘‘ جیسے الفاظ میرے نزدیک تو مناسب نہیں، آپ جانئے، آپ...
  12. محمد یعقوب آسی

    لگتا ہے کہ تم ہو

    اچھی غزل کہی ہے امجد علی راجا صاحب آپ نے۔ یہ ہجے دیکھ لیجئے گا: دھوکا ۔۔ یا ۔۔ دھوکہ ۔۔ ؟
  13. محمد یعقوب آسی

    کس قدر ہے مزا جوانی میں

    وہ بات جو نایاب نے کی تھی انہوں نے کہا: یہی تاثر رات بھر میرے ساتھ چِپکا رہا، کہ کچھ نہ کچھ کمی ہے ضرور! اس سے قطع نظر کہ عربی میں تخاطب کیا ہے، اور اردو میں اس کا ترجمہ کیا ہے۔ میں شاید اِس سے بھی زیادہ عجیب بات کرنے لگا ہوں، مگر یہ وہ بات ہے جو میرے دل سے اٹھتی ہے:۔ ’’یار، کوئی اپنی ماں...
  14. محمد یعقوب آسی

    غزل۔۔۔۔۔ہم شکوہِ بیدادِرقیباں نہیں کرتے ۔۔۔ اصلاح مطلوب۔۔!

    اسلوب کے حوالے سے جناب مغزل کے اس ارشاد کی تعمیل کسی حد تک پہلے ہی ہو چکی۔...
  15. محمد یعقوب آسی

    غلام علی میرے شوق دا نیں اعتبار تینوں۔۔۔۔آ جا ویکھ میرا انتظار آ جا

    مرزا غالب کی اسی غزل کے پانچ شعری ترجمے (اردو اور پنجابی) جناب محمد وارث کے بلاگ پر دیکھے تھے۔
  16. محمد یعقوب آسی

    کس قدر ہے مزا جوانی میں

    اصل مسئلہ یہ نہیں ہے، جناب متلاشی صاحب۔ اندازِ تخاطب اور پیرایۂ اظہار کو بھی پیشِ نظر رکھا جائے تو اس سے شعر سنورتا ہے۔
  17. محمد یعقوب آسی

    کس قدر ہے مزا جوانی میں

    مطلع کمزور لگ رہا ہے۔ شاید معنوی تکرار کی وجہ سے؟ ’”اے خدیجہ‘‘ والا شعر۔ شعر میں ایک عنصر ’’تاثر‘‘ ہوتا ہے۔ ہم شعر کہتے ہیں اپنی بات کو بنانے سنوارنے سجانے کے لئے۔ سو، ہماری کوشش کا حاصل اگر یہ نہیں ہوتا تو پھر ہمیں سوچنا پڑے گا۔
  18. محمد یعقوب آسی

    کس قدر ہے مزا جوانی میں

    الف، واو، یاے، ہاے کا گرانا جائز ہے، بجا! تاہم جمالیات کی قیمت پر نہیں! جیسے درجِ ذیل تینوں شعروں میں ہے: مولٰی، کیسے، بابا ۔۔۔
  19. محمد یعقوب آسی

    کس قدر ہے مزا جوانی میں

    گستاخی معاف جناب محمد اسامہ سَرسَری صاحب۔ اس کاوش میں مجھے نہ جانے کیوں ’’غیرسنجیدگی‘‘ کا احساس ہو رہا ہے۔
Top