یہاں ایک لفظ دیکھا ’’ہمشیرہ‘‘ (سگی بہن کے معانی میں)۔ ایک بہت عام سی غلطی ہے اور ہم میں اکثر احباب کو اس کا ادراک بھی نہیں ہوتا۔
بلکہ شاید اسی مثال پر ’’اداکارہ‘‘، ’’فن کارہ‘‘، ’’گلو کارہ‘‘ کے الفاظ بھی رائج ہو گئے۔
فارسی میں مذکر مؤنث کے لئے صرف ایک طریقہ ہے اور وہ ہے سماعی (یعنی جیسا سنا)۔...