'عبرت دِہ' کی ترکیب میں 'دِہ' دادن کے امر کے طور پر استعمال نہیں ہوا، بلکہ 'دِہندہ' یا 'دینے والا' کے مفہوم میں استعمال ہوا ہے۔ ایسی چند مزید مثالیں دیکھیے:
فرمان دِہ/فرماندِہ = فرمان دینے والا
رنج دِہ = رنج دینے والا
روزی دِہ = روزی دینے والا
یاری دِہ = یاری دینے والا (مدد کرنے والا)