اردو کالم نگاری کیسے کرتے ہیں
میں بچپن سے اخبار بینی کا مریض ہوں سو اب تک اتنے اخبارات اور کالم پڑھ چکا ہوں کہ پاکستانی صحافت کے ارتقاء پر چھوٹا موٹا تھیسس لکھ سکتا ہوں۔ بچپن میں میں ارشاد احمد حقانی اور پروفیسر وارث میر جیسے لوگوں کے خشک کالم پڑھ کر بے مزہ ہوا کرتا تھا لیکن وہ ابتدائی دور تھا...