جی پھر تو ہم نے عینک والا جن دیکھا ہے۔ :D
اور ایک نظر ذرا ریٹنگ پر دوڑا لیں.. جنات کو نہ ماننے والے افراد کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ :p تو اس ضمن میں اتفاقِ رائے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ صادر کیا جائے گا یا نہیں؟؟ :D
میں نے کسی بھی کتاب کا حوالہ نہیں دیا.. اس کتاب کا دیا ہے جس پہ میرا ایمان ہے۔ ظاہر ہے ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ اس کے کچھ حصے کو منطقی اور کچھ کو غیر منطقی قرار دے دوں..
بہرحال آپ اپنی منطق پہ قائم رہیں اور میں اپنی غیر منطقی پہ ثابت قدم رہوں گی۔
ہاہاہاہاہاہاہا :ROFLMAO:
معلومات لینے کے لیے بہت مناسب رکن کا انتخاب کیا ہے آپ نے :p
بہر حال آہستہ آہستہ سیکھ جائیں گی۔ :D میری طرح ماہر ہونے میں تھوڑا وقت درکار ہو گا آپ کو.. :LOL:
آپ کو اور تمام ہندوستانی محفلین کو یومِ جمہوریہ مبارک ہو۔ :)
ویسے یہ کیا تہوار ہے؟؟ کسی یاد میں منایا جاتا ہے؟؟ اور آپ لوگ کسی خاص طریقے سے مناتے ہیں اسے؟؟
معلومات میں اضافے کے لیے شکریہ سعود بھائی.. :) محفل کے اصول و قواعد کی حد میں رہتے ہوئے کتنے لوگوں کو بیک وقت ٹیگ کیا جا سکتا ہے؟؟ اور یہ کہ کیا یہ اور اس طرح کے ضروری قواعد و ضوابط نئے آنے والے محفلین کی رہنمائی کے لیے کسی دھاگے میں موجود ہیں؟
زھرہ علوی بہنا!! آپ نے ہمت نہیں ہاری، ڈر اور خوف کو پسِ پشت ڈال کر ایک جائز بات کو منوایا. بہت خوشی ہوتی ہے ایسی خواتین کے بارے میں جان کے جو اپنے اٹل ارادوں اور قابلیت سے امید کی ایک شمع جلا دیتی ہیں اور اس شمع سے کتنے ہی لوگ مستفید ہوتے ہیں۔. :)
آپ کا اندازِتحریر بھی بہت خوب ہے۔ :)