نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    اصل وجہ وہی تھی کہ لکھنؤ نے یاس کی قدر نہیں کی کیونکہ یاس غالب کے رنگ میں اشعار نہیں کہتے تھے، باقی غالب کی شاعری پر اعتراض یاس سے پہلے بھی ہوئے اور بعد میں بھی۔ یاس یگانہ بھی شاید بعد میں اس روش یعنی غالب دشمنی (بقولِ خود غالب شکنی :) ) سے ہٹ گئے تھے: صلح کر لو یگانہ غالب سے وہ بھی استاد تم...
  2. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    یہ مخالفت بھی غالب کی مخالفت سے زیادہ لکھنؤ والی کی دشمنی میں تھی۔ کیونکہ یگانہ کو اصل مسئلہ لکھنؤ والے سے تھا کہ یگانہ کو استاد شاعر نہیں مانتے اور سارا لکھنؤ اس وقت غالب کے رنگ میں رنگا تھا اور لکھنؤ میں ہر طرف غالب ہی غالب تھا سو یگانہ نے رد عمل میں غالب کی تنقیص شروع کر دی، افسوس۔
  3. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    مزارِ یاس پہ کرتے ہیں شکر کے سجدے دعائے خیر تو کیا اہلِ لکھنؤ کرتے مرزا یاس یگانہ چنگیزی
  4. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    شبانہ اعظمی
  5. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    جی ہاں اچھے عمدہ قسم کے سیاستدان تھے۔ بابری مسجد کے علاوہ کرپشن میں بھی پھنسے رہے، زرداری صاحب کی طرح سنا ہے یہ بھی 'کیش' ہی میں لین دین کرتے تھے۔ :) انڈین معیشت کے حوالے سے آپ نے بالکل درست کہا، وزیر خزانہ من موہن سنگھ کے پیچھے بھر پور مدد کے ساتھ چٹان کی طرح وزیر اعظم راؤ ہی ڈٹے ہوئے تھے۔
  6. محمد وارث

    سادہ سا سوال ہے !

    ناول ہی کا نام رکھنا ہے تو پھر "ٹھنڈی آہ کا گرم دھماکہ" بھی ہو سکتا ہے، جاسوسی ناول نہ سہی، رومانوی عین غین کاف شین جیسا تو بن ہی سکتا ہے۔ :)
  7. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    درست جواب، اور مجھے لگ رہا تھا کہ اس کا جواب آپ یا ظہیر صاحب ہی دے سکتے ہیں۔ :)
  8. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    بس یہیں تھوڑا سا اختلاف ہے آپ سے چوہدری صاحب، آپ جسے صبح صادق سمجھ رہے ہیں ہم اسے رات کا ہی ایک حصہ گردانتے ہیں۔ ایک دو پانچ دس پندرہ بیس سال بعد جب آلِ نواز شریف کی بھی فیکٹری مالکان سے صلح ہو جائے گی تو وہ بھی یونین لیڈر کا رول چھوڑ کر پھر سے بابو، منشی وغیرہ بن جائیں گے!
  9. محمد وارث

    تعارف ازالیہ بون فلیا

    خوش آمدید محترمہ۔ بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر۔
  10. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    آپ کے ساتھ ساتھ ہم بھی اس دن کو دیکھنے کے متمنی ہیں چوہدری صاحب، لیکن یہ دن لگتا ہے "یوم الحساب" ہی ہوگا۔
  11. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    ویسے شاہد احمد دہلوی نے بھی خاکوں کی ایک کتاب لکھ رکھی ہے اور وہ بھی ادبی جریدے "ساقی" کے مدیر تھے، لیکن شاید ان کا جریدہ نقوش جتنا مقبول نہیں تھا۔
  12. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    اگلی شخصیت کے لیے اشارے: قانون دان، مصنف، مترجم، پندرہ سے زائد زبانوں پر عبور کانگریس اعلیٰ ترین انڈین سیاسی عہدہ
  13. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    مشکل سوال تھا کیونکہ اوپر والے دو اشاروں میں ساری دنیا ہی آ جاتی ہے۔ محمد طفیل مرحوم ہی خاکہ نگار مدیر تھے اور مزے کی بات کہ ان کی خاکہ نگاری اتنی مشہور نہیں جتنا ان کا نقوش ہے اور یہ پہلو دبا ہوا ہے۔
  14. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    آپ نے درست فرمایا اور اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جب اقتدار لینا ہو تو وہی (فوجی) اسٹیبلشمنٹ اباجی، دادا جی، ڈیڈی وغیرہ بن جاتی ہے، اور جب وہ لات مار کر اقتدار سے نکال دیتے ہیں تو پھر ہیرو، مجاہد، نظریہ، شہید وغیرہ۔ ایسی ذہنیت پر بس تف ہی کہا جا سکتا ہے۔
  15. محمد وارث

    شخصیت کا نام بتائیں!

    محمد طفیل مدیر "نقوش" خاکوں کی کتب: آپ، جناب، صاحب، محترم، مکرم وغیرہ
  16. محمد وارث

    سیاسی چٹکلے اور لطائف

    اور اس فیکٹری کے مالکوں سے زیادہ بے شرم وہ ہیں جو بوقتِ ضرورت ان کا ماؤتھ پیس بننے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بنا کردند خوش رسمے بخون و خاک غلطیدن خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را میرزا مظہر جانجاناں خون اور خاک میں تڑپنے والی اچھی رسم کی اُنہوں نے بنیاد ڈال دی، خدا اِن پاک طینت، نیک فطرت عاشقوں پر اپنی رحمتیں نازل کرے۔
  18. محمد وارث

    عرفان صدیقی غزل ۔ قدم اُٹھے تو گلی سے گلی نکلتی رہی ۔ عرفان صدیقی

    یہ شاعر عرفان صدیقی، پاکستانی کالم نگار عرفان صدیقی نہیں ہیں۔ شاعر عرفان صدیقی (محمد عرفان احمد صدیقی) بدایوں میں پیدا ہوئے تھے اور ہند سرکار کے ملازم تھے، 2004ء میں فوت ہو گئے تھے۔ یہ روابط دیکھیے: بی بی سی ۔ عرفان صدیقی کی وفات پر عرفان صدیقی: حیات، خدمات اور شعری کائنات (ای بُک) ریختہ پر...
  19. محمد وارث

    مبارکباد نمایاں اراکین میں شمولیت مبارک !

    سو بہتر ہے اسے صدیقی صاحب کی بغیر چھوہاروں کی مبارک باد کے لیے رہنے دیں! :)
Top