ظاہر سے باطن ہمیشہ مُختلف ہوتا ہے، مکان باہر سے کچھ نظر آتا ہے اور اندر سے کچھ۔ اِسی طرح اِنسان کا ظاہر کچھ ظاہر کرتا ہے اور باطن کچھ اور ہوتا ہے۔ صورت کچھ اور سیرت کچھ۔ جھونپڑا ہو یا کوئی کُٹیا، فقیروں درویشوں کی طرح یہ بھی بِھیتر سے بڑے گپت اور گمبھیر ہوتے ہیں۔ اِن کی بے سرو سامانی، سادگی اور...