زیادہ مصالحوں والے کھانے ہم کسی بھی موسم میں نہیں کھاتے۔ لہٰذا پیٹ کی حالت اس طرف سے ٹھیک رہتی ہے۔۔
گرمی میں مشروبات کا پڑھ کے ہی ٹھنڈک سی ملتی محسوس ہوتی ہے۔گرمی میں لیموں پانی ہمارا پسندیدہ مشروب ہے۔۔ :martiniglass:
جب ہاتھ دعا کو اٹھتے ہیں
الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں
بس دھیان تمہارا رہتا ہے
اور آنسو سے آ جاتے ہیں
ہر خواب تمہارا پورا ہو
اس رب کی منت کرتے ہیں
ہم ایسی محبت کرتے ہیں
تم کیسی محبت کرتے ہو؟؟
ساحل ، ریت ، سمندر ، بستی
جنگل ، صحرا ، دریا سارے
آج سے سب کچھ نام تمہارے..!!
خواب کی باتیں یاد کے قصے
سوچ کے پہلو نیند کے لمحے
درد کے آنسو چین کے نغمے
اڑتے وقت کے بہتے دھارے
آج سے یہ سب نام تمہارے..!!
روح کی آہٹ جسم کی جنبش
خون کی وحشت سانس کی لرزش
آنکھ کا آنسو ہونٹ کی رنگت
چاہت کے عنوان یہ...