ہمارا خیال ہے کہ پہلی فرصت میں ایک عدد اردو ڈکشنری خرید لیں۔ :D مجال ہے کہ ِ"بولتے تو ہم بھی بہت کم ہیں" کے علاوہ کوئی لفظ ہمیں سمجھ آیا ہو۔ :unsure:
جی ہاں!! تاکہ تمام محفلین ہماری ذہنی حالت پہ شبہ کریں۔ :unsure:
تسلی بخش بات یہ ہے کہ ہمیں شعر کی سمجھ آ گئی ہے۔:D
بہت خوب یاز بھائی!!
دو ہزار سے تین ہزار پہ بھی آ گئے اور وہ بھی ایک ماہ کے قلیل عرصے میں..... یہ تو ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے.. ہم نے تو سنا تھا کہ خواتین زیادہ بولتی ہیں :D
تفنن برطرف!! آپ کو بہت بہت مبارک ہو یاز بھائی کہ آپ تین ہزاری ہو گئے...:)
ذرا بہنا کو بھی کوئی ٹِپ دے دیں جلدی جلدی مراسلوں کی تعداد بڑھانے کا :D
موضوع پڑھ کے ہم نے جلدی جلدی دھاگا کھولا کہ شاید آپ ہڑپہ اور موہنجوداڑو کے کھنڈرات کی سیر کر چکے ہیں یا وہاں کوئی پراجیکٹ کیا تھا جس کی معلومات مع تصاویر کے ارسال کی ہو گی :( لیکن دھاگا کھول کے ہمارا حال کچھ ایسا ہوا..... :brokenheart:
مراسلے چاہے جلے کٹے ہوں یا خوش باش، ہمیں آپ کی لکھے ہوئے متن میں ہمیشہ نئے ذخیرہ الفاظ ملتے ہیں جس سے ہم سیکھتے ہیں.. :)
اب یہ اوپر والے مراسلے کی مثال ہی لے لیں.. "قطع برید" ہمارے لیے نیا لفظ ہے.. :D