واجپائی صاحب کا ذکر آیا ہے تو مجھے پرانے محلے کے ایک پروفیسر صاحب (اللہ جی غریق رحمت فرمائیں چند سال قبل 90, 92 سال کی عمر میں وفات پائی)یاد آگئے جو ان کے والد صاحب کے شاگرد رہے تھے۔
جب کبھی مل بیٹھنے کو وقت ملتا تو اکثر بٹوارے سے پہلے کی باتیں چھیڑ دیتے جس میں ایک 'بیکر' کے ٹوٹنے کا ذکر ہمیشہ...