زندگی میں کہیںاور وہ مقام آتا ہو یہ نہ آتا ہو حرم پاک کے پہلے دیدار کے وقت میری ایسی ہی کیفیت تھی ، ہیبت ، جلال ، رحم اور حلم ، الفاظ اپنے معنی، احساس اپنا تاثر، وجدان اپنا ادراک اور عشق اپنا شوق کھو دیتا ہے ، آپ کی پچھلی زندگی آنسو بن کر بہہ جاتی ہے ۔ اور کیا لکھوں کچھ نہیں لکھا جاتا۔