میرے جوڑی دار سے مراد آپ کی عبد الرحمن اوتاروں والی سرکار ہیں تو ہم نے ان سے جوڑی داری کا رشتہ کب کا توڑ لیا ہے۔ وہ ہمارا فون نہیں اٹھاتے۔ اب ہم ان کا فون ہی اٹھا لیں گے۔ :p
شکریہ غدیر۔۔۔ :)
انتخاب کو پسند کرنے پر شکرگزار ہوں وارث بھائی
شاہ صاحب بہت شکرگزار ہوں۔ جزاک اللہ
شکریہ احمد بھائی :)
شکریہ ڈاکٹر صیب۔۔۔ :)
شکریہ شاہ سرکار۔۔۔
ادا شناس ترا بےزباں نہیں ہوتا
کہے وہ کس سے کوئی نکتہ داں نہیں ہوتا
سب ایک رنگ میں ہیں مے کدے کے خورد و کلاں
یہاں تفاوت پیر و جواں نہیں ہوتا
قمار عشق میں سب کچھ گنوا دیا میں نے
امید نفع میں خوف زیاں نہیں ہوتا
سہم رہا ہوں میں اے اہل قبر بتلا دو
زمیں تلے تو کوئی آسماں نہیں ہوتا
وہ محتسب ہو کہ...