نوے کی دھائی کے آغاز میں دبئی میں سلیم جعفری کے منعقد کردہ مشاعروں کی وڈیوز دیکھنا میرا مشغلہ تھا۔ ان دنوں دبئی کے المنصور وڈیو والے یہ مشاعرے وڈیو کیسٹس پر ریلیز کرتے تھے اوریہ کیسٹس دس روپے کرائے پر مل جاتے تھے۔ ایسے ہی مشاعرے کے دوران میرا لیاقت علی عاصم اور ان کی شاعری سے پہلا تعارف ہوا۔...