نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل: وہی صبح ہے، وہی شام ہے ٭ محمد تابش صدیقی

    میاں آپ تو چھپے رستم ہیں ! روز بروز ہنر کھلتے جارہے ہیں آپ کے ۔ :):):) ایک مزے کی بات یہ کہ اردومحفل کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ کسی دادا اور پوتے کی شاعری ایک ہی صفحے پر نظر آرہی ہے ۔ :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    بہت بہت شکریہ لاریب!! اللہ آپ کو اپنی امان میں ہمیشہ شاد آباد رکھے! آمین ۔

    بہت بہت شکریہ لاریب!! اللہ آپ کو اپنی امان میں ہمیشہ شاد آباد رکھے! آمین ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح

    شہنواز نور صاحب! اچھی کاوش ہے اور اس کے لئے بہت داد! اچھی بات یہ ہے کہ استاد محترم آپ کی رہنمائی فرما رہے ہیں ۔ بس میں یہ عرض کروں گا کہ غزل ایک خاص زبان اور لب و لہجے کی متقاضی ہے ۔ اور غزل کی زبان اساتذہ کو پڑھنے سے آتی ہے ۔مطلع کے دوسرے مصرع میں الو کی طرح دیکھنے والی بات پسند نہیں آئی ۔...
  4. ظہیراحمدظہیر

    مٹی سنوار کر مری ، دیپک میں ڈھال دے

    مٹی سنوار کر مری ، دیپک میں ڈھال دے مجھ کو جلا کے پھر مری دنیا اُجال دے مجھ کو اُٹھا کے رکھ کسی طوفاں کی آنکھ میں ہر موج ِ مضطرب مرے سر سے اچھال دے ٹکرادے حوصلہ مرا آلام ِ زیست سے مرنے کی آرزو کو بھی دل سے نکال دے پامال راستوں سے ہٹا کر مرے قدم نایافت منزلوں کے اشارے پہ ڈال دے اک مستعار...
  5. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی نعت: نبیؐ کی ذات پہ یہ بحث و گفتگو کیا ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    بہت خوبصورت!! کیا عقیت کے موتی پروئےہیں نظر صاحب نے!!! مطلع کے مصرعِ ثانی کی زبان پر ایک لمحے کے لئے تو ٹھٹکا لیکن غور کیا تو معلوم ہوا کہ انتہائی مناسب زبان ہے ۔ اس سے زیادہ بہتر زبان ہو ہی نہیں سکتی تھی حیاتِ رسول پر معترض بیہودہ گو کے لئے! واہ !
  6. ظہیراحمدظہیر

    ماشاءاللہ!! رشک آتا ہے بھائی آپ پر! اللہ دونوں جہان کی بے زوال نعمتیں عطا فرمائے! آمین ۔

    ماشاءاللہ!! رشک آتا ہے بھائی آپ پر! اللہ دونوں جہان کی بے زوال نعمتیں عطا فرمائے! آمین ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی ، یہ مکمل غزل یہاں موجود ہے۔ فرصت سے پڑھئے گا :-)...

    تابش بھائی ، یہ مکمل غزل یہاں موجود ہے۔ فرصت سے پڑھئے گا :-) https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A7%DA%A9-%D8%AC%DB%81%D8%A7%D9%86%D9%90-%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D9%88-%D8%A8%D9%88-%D8%A7%D8%B9%D8%B2%D8%A7%D8%B2-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B1%DA%A9%DA%BE%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7.98908/
  8. ظہیراحمدظہیر

    برگد جیسے لوگوں کے نام

    ایک بہت پرانی مسلسل سی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ ( برگد جیسے لوگوں کے نام) کوئی بھی رُت ہو چمن چھوڑ کر نہیں جاتے چلے بھی جائیں پرندے ، شجر نہیں جاتے ہوا اُتار بھی ڈالے اگر قبائے بدن بلند رکھتے ہیں بازو بکھر نہیں جاتے گئی رتوں کے سبھی رنگ پہنے رہتے ہیں شجر پہ رہتے ہیں موسم گذر نہیں جاتے خمیر بنتے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    یہ غزل شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری تابش بھائی ۔ تب آپ شاید عمرے پر گئے ہوئے تھے ۔

    یہ غزل شاید آپ کی نظر سے نہیں گزری تابش بھائی ۔ تب آپ شاید عمرے پر گئے ہوئے تھے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    جہاں پر آبِ رواں سے چٹان ملتی ہے

    احبابِ کرام ایک پرانی غزل آپ کی بصارتوں کی نذر! جہاں پر آبِ رواں سے چٹان ملتی ہے وہیں سے موج کو اکثر اٹھان ملتی ہے جہاں بھی دستِ توکل نے کچھ نہیں چھوڑا وہیں سے دولتِ کون و مکان ملتی ہے جو قفلِ ذات کرے ضربِ عشق سے دو نیم اُسے کلیدِ زمان و مکان ملتی ہے کریں گمان تو جاتی ہے دولتِ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ اس لفظ کا مطلب کیا ہے ؟ لغت میں تو نظرنہیں آرہا ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    لے لے کے تمہارا نام صبا پیغام تمہارا دیتی ہے

    اِس دور کے گھور اندھیرے میں اک یاد سہارا دیتی ہے جب بھی میں بھٹکنے لگتا ہوں منزل کا اشارہ دیتی ہے طوفاں کے تھپیڑے سہتا ہوں اور سوچتا ہوں کب آئیگی وہ موجِ اماں جو آوارہ کشتی کو کنارا دیتی ہے ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۱۹۹۸
  13. ظہیراحمدظہیر

    اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خاک تھا میں ، پھول کے انداز میں رکھا گیا

    اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ خاک تھا میں ، پھول کے انداز میں رکھا گیا
  14. ظہیراحمدظہیر

    اتائی یا عطائی؟

    زبان میں چند نئے الفاظ کا شامل ہونا اور بات ہے اور چند زبانوں سے مل کر ایک بالکل نئی زبان کا بننا بالکل مختلف بات ہے ۔ عملِ تارید ( یعنی غیر زبان کے الفاظ کا ردو کے قالب میں ڈھلنا) جیسی وسیع پیمانے کی مثال دنیا میں شاید ایک دوجگہ ہی ملتی ہے ۔ عربی کے زیرِ اثر موجودہ ہسپانوی زبان کا بننا اس سے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    میں نے یہ جانا کہ گویا ۔۔۔۔۔۔۔۔!!! مجھے ملا ہے وراثت میں سوچنے کا ہنر! کیا اچھا کہا ہے ! بہت اعلیٰ سعود بھائی !! کیا بات ہے ! خیال بھی اچھا ہے اور بُنت بھی اچھی ہے نظم کی ! بس ایک نظر پہلے بند کو دیکھ لیجئے ۔ لفظ پیالہ وزن میں نہیں آرہا ۔ اور ایک نیا لفظ آپ سے سیکھنے کو ملا ۔ ۔۔۔ خواب...
  16. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد وارث بھیا کو اکیس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد!

    وارث صاحب قبلہ آپ کو مراسلوں کی دو سو دس سنچریاں مبارک ہوں ! :):):) مزے کی بات یہ ہے کہ آپ ابھی تک ناٹ آؤٹ ہیں اور پچ پر جمے ہوئے ہیں !!! اللہ کرے زورِ قدم اور زیادہ!
  17. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد سید عاطف علی کے 5000 مراسلے !

    سید صاحب منصبِ پنج ہزاری مبارک ہو !! :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    اتائی یا عطائی؟

    تابش بھائی ، لغت مذکر اور مؤنث دونوں طرح استعمال ہوا ہے ۔ پہلے مذکر ہی استعمال ہوتا تھا لیکن جیسا کہ عاطف صاحب نےکہا وقت کے ساتھ تجنیس میں فرق آگیا ہے ۔ پچھلے اسی نوے سالہ دور کے ادب کو پڑھئے تو اکثر مؤنث ہی استعمال کیا گیا ہے ۔ حقی صاحب نے بھی فرہنگِ تلفظ میں اسے مذکر اور مؤنث دونوں لکھا...
  19. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    امجد علی راجا بھائی یہ بات سمجھ میں نہیں آئی ۔ بپی تو کوئی لفظ نہیں ہے ۔ خواہ مذکر ہو یا مؤنث دونوں کے لئے بپا کا لفظ استعمال ہوتا ہے ۔ مجھےلگتا ہے کہ سنجیدہ گفتگو کے لبادے میں آپ نے یہ کوئی پھلجڑی مخفی رکھ دی ہے ۔ :):):)
Top