نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ناز برداریوں میں کچھ بھی نہیں - منیبؔ الف

    اچھی کاوش ہے جناب! اچھی بات یہ ہے کہ وزن کی کوئی خامی نظر نہیں آتی ۔ آپ کی مشق پرانی لگ رہی ہے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    غزل: خالق سے رشتہ توڑ چلے ٭ محمد تابش صدیقی

    واہ واہ! کیا اچھے اشعار ہیں تابش بھائی ! کچھ تعبیروں کے خوف سے ہی ہم خواب ادھورے چھوڑ چلے بہت خوب ! کیا اچھا کہا ہے ! زندہ باد! سلامت رہیں !
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب! محفلِ سخن میں خوش آمدید!!! کئی اچھے اشعار ہیں ! امید ہے کہ آپ کے کلام سے فیضیاب ہوتے رہیں گے ۔ پہلوئے دل والے شعر میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    مٹی سنوار کر مری ، دیپک میں ڈھال دے

    بہت شکریہ فاتح بھائی ! آپ کا حرفِ تحسین سند ہے !! اللہ آپ کو خوش رکھے! آباد رکھے!
  5. ظہیراحمدظہیر

    مٹی سنوار کر مری ، دیپک میں ڈھال دے

    بہت شکریہ منیب الف! بزمِ شعر میں خوش آمدید! اگر وقت ملے تو باقاعدہ تعارف کروائیے تاکہ ہم سب مل کر آپ کو خوش آمدید کہہ سکیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    مٹی سنوار کر مری ، دیپک میں ڈھال دے

    آداب تابش بھائی ! نوازش ! مجھے یقین تھا کہ اس طرح کے مضامین آپ کو پسند آئیں گے ۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    مٹی سنوار کر مری ، دیپک میں ڈھال دے

    اعجاز بھائی ، دو تین اشعار اس غزل کے اور ملے تھے لیکن ان میں اس قدر کاٹ پیٹ تھی کہ فی الفور ان کی کوئی معقول صورت بنتی نطر نہیں آئی ۔ اٹھا کر رکھ دیئے ہیں کہ فرصت ملی اور طبیعت ادھر آئی تو شایدنوک پلک درست کرلوں اورپھر بعد میں اضافہ کردوں ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    برگد جیسے لوگوں کے نام

    بہت شکریہ اعجاز بھائی ! آپ کی تائید سند ہے ۔ تابش بھائی شجر سے پیوستہ نہ رہ سکے لیکن شجرِ امید سے تو پیوستہ ہیں اور رہیں گے ۔ دعاؤں میں یاد رکھا کیجئے ۔ بہت شکریہ بھائی ! بہت معذرت کہ مجھے آپ کے اسمِ گرامی سے تعارف نہیں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے! نوازش! آداب وارث بھائی ! آپ کی داد سرمایہ ہے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    امجد بھائی ! آپ شہسوار ہیں کوئی گھٹنوں کے بل تو نہیں چل رہے ۔ سو ایسی باتیں نہ کریں اور یہ خدمت جاری رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ، شاد و آباد رکھے ! جس طرح آپ اپنےاستادِ محترم کی بات کا مان رکھ رہے ہیں اللہ تعالیٰ اسی طرح آپ کا مان قائم رکھے ! آمین ۔ :):):)
  10. ظہیراحمدظہیر

    جہاں پر آبِ رواں سے چٹان ملتی ہے

    QUOTE="منیب الف, post: 1973771, member: 18132"]واہ واہ واہ! ایک ایک شعر فکر انگیز۔ آپ کی سوچ بہت تہ دار ہے۔ اگر فرصت ہو تو یہ شعر سمجھائیے گا، جہاں بھی دست توکل نے کچھ نہیں چھوڑا اس کا مفہوم میں سمجھ نہیں پایا۔ بہت شکریہ ! یہ تو آپ کا حسنِ نظر ہے منیب الف صاحب ! قدر افزائی کے لئے ممنون ہوں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    جہاں پر آبِ رواں سے چٹان ملتی ہے

    بہت بہت شکریہ کاشف بھائی ! اس قدر عزت افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے !
  12. ظہیراحمدظہیر

    جہاں پر آبِ رواں سے چٹان ملتی ہے

    بہت شکریہ اعجاز بھائی ! آپ کی نظر التفات کے لئے ممنون ہوں! ان شاء اللہ جلد ہی آپ کو ای بک کا مواد بھی بھیجتا ہوں اور کچھ غیر مطبوعہ غزلیں بھی ۔ اپنی سستی کے لئے معذرت خواہ ہوں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    جہاں پر آبِ رواں سے چٹان ملتی ہے

    آداب تابش بھائی ! آپ کا حسنِ نظر ہے ! اللہ آپ کو قائم رکھے!
  14. ظہیراحمدظہیر

    جہاں پر آبِ رواں سے چٹان ملتی ہے

    بہت نوازش! بہت شکریہ! ممنون ہوں عرفان بھائی !!
  15. ظہیراحمدظہیر

    'منھ' یا 'منہ'

    فرخ بھائی اصولی طور پر آپ کی بات درست ہے ۔ لیکن املا کے معاملے میں چلن یا رواج کو بالکل ہی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔ املا کمیٹی نے اپنی سفارشات میں ان الفاظ کے غلط املا کو برقرار رکھا ہے کہ جو نسلوں سے یونہی لکھے جارہے ہیں ۔ اب ان کا تبدیل کرنا تقریبا امر محال ہے ۔ یعنی اس معاملے میں غلط...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    سعود بھائی جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ الفاظ کا معاملہ چلن اور رواج سے متعلق ہے ۔ کسی لفظ کا تلفظ ، املا ، محلِ استعمال ، معنی وغیرہ اس بات پر منحصر ہیں کہ اہلِ زبان ( کے مستند ادبا ء و شعراء) نے اسے کس طرح برتا ہے ۔ بے شک ہم لوگ پیالہ کا تلفظ ہندی الفاظ کے طرز پر مختصر اور مخلوط...
  17. ظہیراحمدظہیر

    ہماری تک بندیاں

    بہت شکریہ سعود بھائی ! سیاق و سباق سے اندازہ ہورہا تھا کہ سنجونا کے معنی کچھ اسی قبیل کے ہونگے۔ سینتنا تو اردو میں عام مستعمل ہے اور ہمارے خاندان میں بھی بولا جاتا ہے ۔ ایک نیا لفظ دینے کے لئے بہت شکریہ ۔ ہم اسے سینت سینت کر رکھیں گے ۔ :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: وہی صبح ہے، وہی شام ہے ٭ محمد تابش صدیقی

    ہا ہا ہاہا !بہت خوب فاتح بھائی ! بالکل صحیح نوٹ کیا ہے ۔ یعنی اب تابش صاحب آداب و تسلیم بھی بحرِ مجتث میں کررہے ہیں ۔ :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    غزل: وہی صبح ہے، وہی شام ہے ٭ محمد تابش صدیقی

    بہت مزا آئے اگر وہ کسی صورت ہاتھ لگ جائیں تو! اور پھر میں ان پرتحقیق کرکے ’’تین نسلیں اور تین غزلیں‘‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی مقالہ لکھ ڈالوں گا ۔ :):):)
Top