اقبال جمہوریت کودینی تعلیمات اوراخلاقی اصولوں کا پابنددیکھناچاہتے تھے۔ ایسی جمہوریت سماج کی اخلاقی اقدار پرنشوونماکرسکتی ہے کیونکہ اس کے لائحہ عمل میں حکومت سازی کے ساتھ ساتھ کردارسازی بھی شامل ہوتی ہے۔ وہ کمزوروں، غیر مسلموں، معذوروں اورغریبوں کا استحصال نہیں کرتی بلکہ معاشرے میں عدل وانصاف...