میری جاں آپ پہ قربان رسول عربی
سرورِ دیں شہ ذی شان رسول عربی
زیست کا ہے یہ سامان رسول عربی
میرے ہاتھوں میں ہے دامان رسول عربی
چشم رحمت کا اشارہ مری جاں ہو جائے
ہوں بہت بے سرو سامان رسول عربی
آپ کے روضۂ اقدس کی زیارت کرلوں
میرے دل میں ہے یہ ارمان رسول عربی
مجھ کواللہ بلا لیجئے طیبہ میں شہا...