ابھی رمضان کے آخری ایام کی بات ہے، میرا سب سے چھوٹا بھائی لاہور آیا۔ افطاری وہ دوستوں کے ساتھ کر چکا تھا۔ گھر آنے پر میں نے چائے کا پوچھا، اس نے ہاں کی۔ چائے کا پہلا سپ لے کر اس نے کہا، یہ چائے!!!
ایسے لگتا ہے ایک مدت سے یہی ذائقہ چاہیے تھا اور یہی ذائقہ نہ ملتا تھا۔ اس کے سوا کوئی بھی ذائقہ اس...