سب سے بڑا کارنامہ ہی محفل کی کفالت اور امور کا ہے جو منتظمین انتہائی خوش اسلوبی سے نبھاتے رہے جس کی وجہ سے یہ محفل اس خوبصورتی سے اب تک اپنا سفر قائم رکھ سکی ہم سب جس کے لئے نبیل ابن سعید اور زیک کے انتہائی مشکور ہیں۔۔۔۔
کئی مرتبہ آپ نے یہ شکایت کی جس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ۔
کوئی دل جوئی نہیں تھی کوئی شنوائی نہ تھی
جیسے اہل شہر سے میری شناسائی نہ تھی
باغباں کی اک ذرا سی لغزش ترتیب سے
موسم گل تھا مگر گلشن میں رعنائی نہ تھی
ہم سب کی کیفیت کچھ ایسی ہی ہے پر آپ کے جذبات یقینا سمجھنا بہت مشکل ہے۔بالکل حق بات آپکی انسیت وابستگی اس درست فیصلے کو کیسےقبول کرے۔۔
اک جنوں تھا کہ آباد ہو شہر جاں اور آباد جب شہر جاں ہو گیا
ہیں یہ سرگوشیاں در بہ در کو بہ کو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
سچ ہے ہمارا بھی دل بہت اداس ہےکہ کیسے ہماری صبح کا آغاز ہی نماز کے بعد اردو محفل پہ حاضری سے ہوتا ہے۔یہ سوچ ہی عجیب سی کیفیت میں مبتلا کررہی ہے کہ یہ محفل نہ ہوگی
ہے بکھرنے کو یہ محفل رنگ و بو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
ہر طرف ہو رہی ہے یہی گفتگو تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
عجیب ہوتے ہیں آداب رخصت محفل
کہ اٹھ کے وہ بھی چلا جس کا گھر نہ تھا کوئی
ہجوم شہر میں شامل رہا اور اس کے بعد
سحرؔ ادھر بھی گیا میں جدھر نہ تھا کوئی
سحر انصاری