آپ شاید اس کے نتائج سے آگاہ نہیں ہیں کہ یہ احباب کچھ دیر بعد دلیل دیتے ہیں کہ جی سائنس میں کسی وقت بھی کوئی بھی نظریہ یا تھیوری بدل سکتی ہے۔ اس کے بعد سوچئے کہ اگر ان کے قرآن کے حق میں دیئے گئے سائنسی حقائق غلط ثابت ہوئے تو؟ :)
والنٹیئر میں ایسا کچھ نہیں ہوتا کہ ایک انسان کی خواہش پوری کرنے کے چکر میں دیگر انسان اپنی زندگی کے اہم کام چھوڑ دیں۔ دوسرا اس طرح بننے والی چیز پر پھر بھی کہیں نہ کہیں انویسٹمنٹ چاہئے ہوتی ہے۔۔۔ :)
اور اگر ایسے سائنسی ثبوت مل گئے جو مذہب کے خلاف ہوں تو انہیں رد کر دیا جائے؟ :)
ویسے کائنات کی جہاں تک بات ہے تو مجھے تو آج تک نہ آسمان کی سائنسی تعریف سمجھ آ سکی ہے اور نہ ہی یہ کہ قرآن پاک میں دیگر کہکشاؤں کا تذکرہ کیوں نہیں؟ شاید اسی وجہ سے مذہب اور سائنس کو الگ الگ رکھا جاتا ہے :)
مذہب ہمیں کائنات کی ابتداء کے بارے انتہائی محدود معلومات دیتا ہے۔ تمام تر مخلوقات کی پیدائش میں ہمیں صرف آدم اور حوا کی پیدائش کی تفصیل مذہب سے ملتی ہے، باقی تمام جاندار کیسے اور کیوں پیدا ہوئے، اس بارے مذہب خاموش ہی رہتا ہے۔ تاہم اس کے مقابلے میں سائنس کم از کم ان سوالات کے جوابات بے شک نہ دے،...
حیرت تو مجھے بھی ہے، لیکن چونکہ اردو محفل کا براہ راست فیس بک والے گروپ سے تعلق واضح نہیں (شاید ابن سعید بھائی نے ایک بار تذکرہ کیا تھا کہ یہ گروپ محفل سے متعلق نہیں) تو کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں