74
کیا کرنا ۔
یه کہہ کر حاتم وهاں سے رخصت هوا اور منير شامی کو مهمان سرا میں چھوڑ کر کسی طرف کو چلا گیا ۔
75
پہلا سوال'
حاتم کے جانے کا اور پہلی شرط بجا لانے کا
القصه حاتم جب تھوڑی دور گیا، تب اپنے جی میں کہنے لگا که اب میں کیا کروں اور کس سے کہوں ؟ بے دیکھے بهالے کدھر جاؤں اور اس عقدے کی...