251
نو طرز مرصع
جو شجاع الدولہ کی فیاضیوں کی بدولت مرجع انام بنا ہوا تھا۔ وہاں جا کر دربار سے وابستہ ہو گئے۔ ایک دن موقع پاکر انہوں نے چند مقامات اس داستان کے شجاع الدولہ کو سنائے ۔ اس نے سن کر اسے بہت پسند کیا اورحکم دیا کہ اسے لکھ کرمکمل کرو۔ چنانچہ یہ اس کی تکمیل میں مصروف ہو گئے۔ کچھ دنوں...