جرمنی میں میرا قیام فرینکفرٹ کے قریب ایک چھوٹے سے شہر مائینز میں تھا۔ وسط جرمنی کی وہ پٹی جس پر مائینز واقع ہے موسم کے لحاظ سے قدرے گرم شمار کی جاتی ہے۔ موسم سرما میں سردی کی شدت باقی جرمنی کے مقابلے میں عام طور پر کم ہوتی ہے۔ لیکن 2009 کا موسمِ سرما کافی سرد تھا اور برف باری بھی خوب ہوئی۔ 20...