اس دفعہ کی عید کی چھٹیوں کا ایک استعمال یہ کیا کہ وادیٔ کاغان کی ایک مختصر سیر بھی کی، جس میں بابوسر ٹاپ تک کا راؤنڈ ٹرپ کیا گیا۔ عید سے پہلے وہاں جا دھمکنے کے باعث اچھی بات یہ ہوئی کہ وہاں رش نہ ہونے کے برابر تھا اور چونکہ ابھی بمشکل سیزن کی شروعات ہوئی تھی تو ابھی تک ویسا گند نہیں مچایا گیا...