نایاب بھائی، یہ محفل ایک گھر کی طرح ہے اور ہم سب لوگ افرادِ خانہ۔ گھر میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں اور بعض اوقات اچھی خاصی سنجیدہ باتوں سے ایسے ایسے لطائف برآمد ہوجاتے ہیں کہ ہنسی نہیں رکتی۔ دھاگے تو بنتے بگڑتے رہتے ہیں، اصل بات تو یہ ہے کہ تعلقات میں بگاڑ نہ آئے۔