شاعر کسی کو شکار نہیں کرتا بلکہ وہ نازک احساسات کو جنم دیتا ہے۔ خوشبو کو کسی نے نہیں دیکھا لیکن شاعر خوشبو کی تصویر اتار لیتا ہے۔ ایسا کون ہے جو دکھی نہیں ہوتا مگر ہر شخص اپنے دکھ کو بیان نہیں کر سکتا جبکہ شاعر اس کی تڑپ، اس کی سسک کو اس طرح بیان کرتا ہے کہ پڑھنے والا بے اختیار کہہ اٹھتا ہے ہاں...