گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی رومن سے اردو میں ٹرانسلٹریشن کے لیے ضرور استعمال ہو سکتی ہے لیکن یونیکوڈ اردو سے رومن اردو میں تبدیلی کے لیے شاید اس کا استعمال ممکن نہیں ہے۔
آپ اگر سکرین شاٹس پوسٹ کریں تو شاید پرابلم کا بہتر پتا چل سکتا ہے۔ آپ اگر جملہ ٹیمپلیٹ کو اردو متن کے لیے استعمال کر رہے ہیں تو اس کی اردو کسٹمائزیشن کی جانی ضروری ہے۔ بصورت دیگر اردو متن اس ٹیمپلیٹ کے طے کردہ انگریزی فونٹس میں ہی ڈسپلے ہوگا جس کی وجہ سے یہ ٹوٹا ہوا بھی نظر آ سکتا ہے۔ اور یہی...
ابن سعید، آپ کے ذہن میں اگر یونیکوڈ سے رومن اردو میں کنورژن کا کوئی الگورتھم ہے تو اس کے بارے میں آئیڈیاز ضرور شیئر کریں۔ میرے خیال میں ایک بنیادی میپنگ کی ضرورت ہے جیسے کہ میں نے ایک اور پوسٹ میں ذکر کیا ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ ساتھ کوئی ایسا رول انجن بھی ہونا چاہیے جس کے ذریعے پروگرام کی ذہانت...
شمزا، اس بات کو زیادہ دل پر نا لیں۔ ہم مائیکروسوفٹ اور ایڈوبی کی بھی کمرشل پراڈکٹس استعمال کرتے آئے ہیں، اور نستعلیق فونٹ کو ایڈوبی سوفٹویر میں چلانے کی تگ و دو کرتے رہے ہیں۔ کمرشل سوفٹویر سے ہمیں کوئی بغض نہیں ہے، البتہ فری اور اوپن سورس متبادل اگر موجود ہو تو ہمیں بہت مرغوب ہوتا ہے۔
السلام علیکم،
میرے خیال میں یہاں ہار جیت کا ذکر درست نہیں ہے۔ آپ سب دوست اردو کی ترویج و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور آپ سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
السلام علیکم،
میں نے بالا کا عنوان ٹائپ کیا تو فوراً ملتے جلتے تھریڈز کی ایک لسٹ سامنے آ گئی۔ اسی میں یہ تھریڈ بھی شامل تھا۔ یہ تھریڈ میں نے کافی عرصے پہلے پوسٹ کیا تھا۔ اب اس پوسٹ میں شامل ربط تو کارآمد نہیں رہا ہے البتہ خالد الشمع صاحب کی سائٹ ابھی تک باقی ہے اور اس پر ان کے پراجیکٹس کے روابط...
ہمم۔۔
مجھے بھی علم نہیں تھا کہ نیچرلی سپیکینگ کمرشل پراڈکٹ ہے۔ بہرحال میں اس پراجیکٹ پر کام جاری رکھنے کے حق میں ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ اوپن سورس متبادل پر بھی تحقیق جاری رہنی چاہیے۔ جہاں تک اردو سے رومن میں کنورژن کا تعلق ہے تو اس کی کئی مرتبہ ضرورت پڑ چکی ہے۔ میں اس پراجیکٹ کے لیے علیحدہ...
شمزا، آپ کے کام کی اپنی افادیت ہے، اسے نا روکیں۔ ابھی تک ہمارے پاس کوئی ایسا کیریکٹر یا لگیچر بیسڈ نستعلیق فونٹ نہیں ہے جو کہ ایڈوبی کی اپلیکیشنز میں درست کام کر سکے۔ آپ کا آئیڈیا بہت اچھا ہے، اس پر کام جاری رہنا چاہیے۔
شمزا، ہمیں دو چیزوں میں فرق کرنا پڑے گا۔ ایک یونیکوڈ سے صوتی متبادل میں تبدیلی ہے جو کہ نسبتاً سادہ کام ہے۔ ہم کئی سوفٹویر میں یونیکوڈ سے صوتی متبادل اور واپس کنورٹ کرنے کا کام کر چکے ہیں۔ دوسری چیز یونیکوڈ سے رومن میں تبدیلی ہے جو کہ اتنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ اس کا کوئی سٹینڈرڈ موجود نہیں...
شمزا، ہمارے پاس یونیکوڈ کو صوتی متبادل اور واپس تبدیل کرنے کے لیے پروگرام موجود ہیں۔ اس طرح کے پروگرامز کی فونٹ سازوں کو ضرورت پڑی تھی جس کے لیے یہ لکھے گئے تھے۔ انہی میں ردوبدل کرکے انہیں اس پراجیکٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ابرار، کرلپ کی سائٹ پر ایک لاکھ الفاظ کی کونسی لسٹ موجود...
شمزا، کیا آپ کی بنائی ہوئی ڈکشنری ابھی موجود ہے یا اس کا بھی ہارڈ ڈسک کے ساتھ صفایا ہو گیا ہے؟ اور کیا ایک کی آواز میں بنائی گئی ڈکشنری دوسرے کے کام آ سکے گی؟
زبردست۔ بہت شکریہ شمزا۔ اس پراجیکٹ پر ضرور کام ہونا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ اردو کمپیوٹنگ سے وابستہ کئی لوگ اس میں گہری دلچسپی لیں گے۔ اگر اس پراجیکٹ کے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں تو اسے لائبریری پراجیکٹ میں بھی بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس پراجیکٹ اور لائبریری پراجیکٹ کو متوازی ایک دوسرے...
میرے پاس ورڈ پریس ورژن 2.7 کی پو فائل پر کیا ہوا کچھ کام موجود ہے۔ اسے میں یہاں فراہم کر رہا ہوں۔ اگر کوئی اس فائل کو موجودہ ورژن کے اعتبار سے اپڈیٹ کریں تو وہ برائے مہربانی اسے یہاں بھی پوسٹ کر دیں۔