ہم سب کے بہت ہی پیارے جناب راحیل فاروق بھائی کی ایک انتہائی خوبصورت غزل کی پیروڈی کی جسارت کی ہے جو یہاں پیش کر رہا ہوں۔
یار کرتا ہے تو بھی کیا باتیں
رائفلوں گولیوں کی ٹھا باتیں
کچھ خیال اس غریب کا کیجے
تُھوک پھینکے ہیں بے بہا باتیں
گالیاں دل میں رکھ کے بیٹھا ہوں
"نہیں باتوں سے مدعا باتیں"...
جلوہ گاہِ نازِ جاناں جب مرا دل ہو گیا
سامنا فانی مجھے دل کا بھی مشکل ہو گیا
مژدہِ تسکیں سے بے تابی کے قابل ہو گیا
دل پہ جب تیری نگاہیں جم گئیں دل ہو گیا
کر کے دل کا خون کیا بے تابیاں کم ہو گئیں
جو لہو آنکھوں سے دامن پر گرا دل ہو گیا
سن کے تیرا نام آنکھیں کھول دیتا تھا کوئی
آج تیرا نام لے کر...
شکریہ کلیم بھیا!
محبت ہے آپ کی۔
بہت نوازش کاشف بھائی!
سلامت رہیں اور خوش رہیں۔
متشکرم!
آپ نے جس خوبصورتی سے اس غزل کی تعریف کی ہے،اگر آپ مقطع نہ بھی پڑھتے،تب بھی مجھے اتنی ہی خوشی ہوتی۔
:)
بہت بہتر!
یعنی ایطا سے بچتے بچاتے قافیہ کی کشادگی مفت میں ہاتھ آئی ہے۔
ہم خرما و ہم ثواب۔
اور سر آپ کی تعریف بلا شبہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔
سلامت رہیں۔
بہت شکریہ ریحان بھائی ۔۔۔۔۔آپ کی نشاندہی سے قبل ایطا کا مسئلہ ذہن میں ہی نہیں تھا۔
غزل کی تعریف کیلیے بھی شکرگزار ہوں۔
نوازش حماد بھائی!
اس پر مجھے اپنے کئی شعر یاد آ رہے ہیں جو "زینتِ" قرطاس نہیں بن سکے :rollingonthefloor:
"نکمے" کا لفظ انتہائی مہذبانہ ہے یہاں :p
مشورے ایسے تو اپنے پاس رکھ
اپنا سر تو آپ کھا کے ڈوب مر
استادِ محترم جناب الف عین ، دیگر اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں تنقید و اصلاح کی درخواست کے ساتھ پیش کر رہا ہوں۔
ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
غزل
کچھ ایسا تجھے جرمِ محبت کا صلہ دوں
(کچھ ایسی تجھے جرمِ محبت کی جزا دوں)
تاعمر تجھے قیدِ جدائی کی سزا دوں
دل سے ترے ہر...
امان بھائی۔۔۔۔۔۔سینئر کا الزام تو میں نے ابھی پڑھا ہے۔
کیوں مجھ پر ظلم کرتے ہیں،مجھے تو ابھی جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے یہاں آئے۔۔۔۔۔اور باقی اشعار مری بساط سے باہر ہیں
میں صرف دشتِ جنوں میں پر جوش، لرزتے،بے چین لیکن خاموش شاعر کے متعلق بات کر رہا تھا۔
اور عین ممکن ہے کہ اس کو سمجھ پانے میں...
سر چھوٹا منہ بڑی بات ہے لیکن آپ کی غزل میں ردیف خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔یہاں اکثر اشعار میں اضافی محسوس ہو رہی ہے۔
اور امان اللہ زرگر بھائی،خدارا اس کو تنقید کے طور پہ مت لیجیے گا،
دراصل میں کوئی تبصرہ نہ کرتا،لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ اپنے کہے ہوئے اشعار چھوڑ کر رکھ دینا بہت مشکل...