کریم پارک فصیل کے اندر واقع لاہور شہر کے نواح میں آباد ہونے والے ان علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں تقریباً پانچ دہائیاں پہلے اندرون شہر میں آبادی کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے بسایا گیا۔ ہمارا خاندان بھی اسی دور میں اندرون شہر چھوڑ کر اس علاقے میں آ کر آباد ہوگیا اور یہاں آ کر جو گلی ان لوگوں نے آباد...