کچھ عنوان ایسے ہوتے ہیں کہ دل خوشی سے کیا شوخی سے بھر دیتے ہیں۔ دل چاہتا ہے کہ عنوان پڑھتے جائیں سر دھنتے جائیں۔سر ہلا ہلا کر جھومتے جائیں۔ اپنی جگہ سے اچھل کر کھڑے ہوجائیں اور خوب دھما چوکڑی مچائیں۔ زندگی رنگوں سے رنگی لگتی ہے۔ انسان زندہ رہنے کی امنگوں سے سرشار ہوجاتا ہے۔
بعض عنوان دل پر غمزدہ...