نانا گھر پر نہیں تھے۔ ہم نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ نانا کے بستر پر لیٹ کر ان کا ٹھنڈا حقہ گُڑگُڑانے لگے۔ حقہ کی نے منہ میں لے کر کبھی سانس کھنچتے کبھی پھونکتے۔ دونوں دفعہ حقہ غصہ سے گڑگڑاتا۔ ہم ذرا پروا نہ کرتے۔ ہمارا شوق جاری تھا کہ نانی آئیں اور حقہ لے گئیں۔ پھر اماں آئیں اور ہمیں لے گئیں۔...