محمداحمد بھائی کی کیفیات بھی عجیب ہوتی ہیں۔۔۔۔ ان میں سوالات بہت ہوتے ہیں۔ جوابات بھی انہی سوالات میں ہی مضمر ہوتے ہیں۔ قصہ مختصریہ کہ کیفیت تو ہوتی ہے۔ مگر مکالماتی ہوتی ہے۔
ابھی دیکھیے۔۔۔ چند دن پہلے خود سے ہم کلام تھے۔۔۔ اپنے آپ کی ہی ڈانٹ ڈپٹ کر رہے تھے۔ یعنی بھابھی سے ڈانٹ کھانے کی پریکٹس...